Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din
رکھنے کی ترغیب بھی دلائی ہے ، چنانچہ مَدَنی انعام نمبر 58 ہے : کیا آپ نے اِس ہفتے پیر شریف (یا رہ جانے کی صور ت میں کسی بھی دن)کا روزہ رکھا؟
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کئی عاشقانِ رسول پیر شریف کے روزے کا اہتمام کرتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی پیر شریف کے دن کا روزہ رکھنے کا معمول بناکر اِس کی برکتیں حاصل کرنے والوں میں شامل ہوجائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ذُوالْحِجَّۃِالْحَرَام کے اِن 10دنوں میں کثرت سے تلاوت کی جائے ، اپنی زبان کو ذکر و دُرود سے تَر رکھا جائے ، خوب خوب نفل عبادت کی جائے ، راتوں میں بھی جاگ کر ربِّ کریم کی عبادت کی جائے ، گناہوں سے بچنا اور بچا نا چاہئے ، راہِ خدا میں دل کھول کر خرچ کر نا چاہئے۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں خودبھی شرکت کرنی چاہیےاور اِنفرادی کوشش کے ذریعے دوسروں کوبھی اِس کی دعوت دیتے رہنا چاہیے۔ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سےہمیں اِنفرادی کوشش اور دیگر مدنی کاموں میں شرکت کی بھی سعادت ملتی ہے ، چنانچہ
مدنی انعام نمبر 22 ہے : کیا آج آپ نے کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو اِنفرادی کوشش کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی؟
اللہ کریم ہم سبھی کو خود بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنےاور اِس کی ترغیب دلانے والا جذبہ نصیب فرمائے۔
اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم