Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

نویں کا دن ہوگا تو تجھے اُس دن کے روزے کا ثواب  ہزار (1000) غلام آزاد کرنے ، ہزار (1000)اُونٹوں کی قربانی اور راہِ خدا میں سُواری کے لئے دیئے گئے ہزار (1000) گھوڑوں کے اَجر کے برابر ہوگا۔ (اللآلیء المصنوعۃ للسیوطی ، کتاب الصیام ، ۲ / ۹۱ملتقطاً)(البتہ “ حج کرنے والے پر جو عَرَفات میں ہے ، اُسے عَرَفَہ(یعنی9ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام) کے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے۔“ )

 (بہار ِشریعت ، حصہ : پنجم ، ۱ / ۱۰۱۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ذُو الْحِجَّہ شریف کے اِبتدائی 10دن میں کیا کریں؟

                             سُبْحٰنَ اللہ! آپ نے سُنا کہ ماہِ ذُوالْحِجَّہ شریف کے اِبتدائی  10 دن بھی کس قدر برکتوں اور رَحمتوں والے ہوتے ہیں ، جن میں ربِّ کریم کی رَحمت بندوں پر جُھوم جُھوم کر برس رہی  ہوتی ہے ، جو کوئی  خوش نصیب اِن دنوں میں رِضائے الٰہی کے لئے پہلی ذُوالْحِجَّۃسے نویں ذُوالْحِجَّۃ تک روزے رکھنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اللہ کریم اُس کو ہزاروں  غلام آزاد کرنے ، ہزاروں اُونٹوں کی قربانی کرنے اور راہِ خدا میں دئیے گئے ہزاروں گھوڑوں کے برابر اَجْر و ثواب عطا فرماتا ہے۔

                             اےعاشقانِ رسول!غورکیجئے!اِن مبارَک دنوں میں ایک ، ایک روزہ رکھنے پر اِس قدر ثواب عطا کیاجاتا ہے تو جو خوش نصیب مسلمان اِن دنوں میں مختلف(Different) عبادات مثلاً دن کےروزوں اور راتوں کو جاگ کر عبادات کرنے میں گزارتے ہوں گے تو اُن کے ثواب کا اندازہ کون لگاسکتا ہے اوراللہ کریم اُن کی عبادات پر اُنہیں کیسے کیسے انعام  و اِکرام سے نوازے گا ، لہٰذا اِن 10 دنوں کو ہرگز ہرگز غفلت میں نہیں گزارنا چاہئے ، اپنے آپ کو  عبادت میں مشغول رکھنا چاہئے ، 10ذُوالْحِجَّۃ کے دن کے علاوہ باقی دنوں کے روزےرکھنے چاہئیں۔ کیونکہ10ذُوالْحِجَّۃ الحرام کو