Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din
فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([1])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 16جولائی2020ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : غور و فکر : 5منٹ ، کل دورانیہ15منٹ
* کچا پیاز ، کچا لہسن ، سگریٹ وغیرہ بدبودار چیزیں مسجد وفنائے مسجد میں کھانا پینا یا کھانے پینے کے بعد جب تک بُو منہ میں ہو مسجد وفنائے مسجد میں جانا ناجائز وحرام ہے۔ * مسجد کے اتنا قریب اِسْتِنْجَا خانے بنانا کہ بدبو مسجد میں پہنچے ناجائز وحرام ہے۔ * مسجد و فنائے مسجد میں اِن کی ضرورت کے بغیر کوئی وائرنگ نہیں کر سکتے۔ * مسجد و فنائے مسجد میں مدرسے (وہ مدرسہ جو مسجد کا نہ ہو) کا سامان مَثَلًاڈیسک ، فائلیں ، فارمز وغیرہ نہیں رکھ سکتے۔ * مسجد و فنائے مسجد میں مستقل تعویذات ، دارُالسُّنَّہ ، مَدَنی اِنعامات کا بستہ نہیں رکھ سکتے۔ *