Sadqa ke Fawaid

Book Name:Sadqa ke Fawaid

پاکستان کے تقریباً15ہزار گاؤں / گوٹھوں میں105کابینات ، تقریباً873 ڈویژن اور 2182 عَلاقے بن چکے ہیں جن میں سینکڑوں ذمہ داران کا تقرربھی ہوچکا ہے۔ عُشر کی وصولی کے ساتھ ساتھ بالخصوص 12مدنی کاموں کی مضبوطی کے لیے وقتاً فوقتاًذِمہ داران کے سُنّتوں بھرے اجتماعات واجلاسوں کاسلسلہ بھی ہوتارہتا ہے ، بڑی راتوں مثلاً(اجتماعِ مِیلاد ، اجتماعِ غوثیہ ، شبِ معراج ، شبِ براءت ، شبِ قدروغیرہ)کے مواقع پرنعت خوانی کا اِہتمام بھی کیا جاتا ہے ، مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں بھرے بیانات کی ترکیب ہوتی ہے ، بالخصوص ماہِ رمضان المبارک میں سُنّت اِعتکاف کااِہتمام کیا جاتاہے ، جس میں عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ہونے والے سُنّت اِعتکاف میں شرکت کرکے خوب علمِ دین کے قیمتی موتی چُننے کاشرف پانے کے ساتھ ساتھ مختلف کورسزاورقافلوں میں سفرکی بھی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اللہ کریممجلسِ عُشْر و اَطراف گاؤں کو مزید برکتیں اورترقیاں نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

مجلسِ مالیات

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 108سے زائدشعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے۔ انہی میں سے ایک “ مجلسِ مالیات “ بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے لئے جمع ہونے والے صدقاتِِ واجبہ مثلاً زکوۃ ، فطرات ، عشراور  صدقاتِ نافلہ مثلاً مساجد و مدارس ، جامعات ، لنگر رضویہ ولنگر غوثیہ وغیرہ کی مَد میں جمع  ہونے والے  فنڈز کو محفوظ بنانے ، اُن کا حساب کتاب رکھنے  اور ان کو شرعی تقاضوں کے مطابق خرچ کر نے کے لئے “ مجلس مالیات “ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہمکتبۃ المدینہ کی طرف سے فنڈز جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں  کی شرعی رہنمائی  کے لئے رسالہ’’چندے کے بارے میں سوال جواب “ اور “ چندہ جمع کرنے کی شرعی احتیاطیں “ بھی  شائع کیا گیا ہے ۔ ربِّ کریم “ مجلسِ مالیات “ کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ڈونیشن کے لئے ملاقات کے آداب

      اےعاشقانِ رسول!آئیے!رسالہ “ چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں “ صفحہ نمبر12سے ڈونیشن کے لئے ملاقات کرنے کے چند آداب سنتے ہیں :

            ٭ذِمّہ داران کو چاہئے کہ دعوتِ اسلامی کے چندےکے لئے خوش عقید ہ شخصیّات و مُخیّر حضرات سے پہلے سے وقت لے کر اُن سے ملاقات کی سیٹنگ بنائیں۔ ٭بہتریہ ہے کہ ملاقات کے لئے2 یا3اسلامی بھائی مل کر جائیں۔ اسلامی بہنیں بھی اسی طرح کریں۔ ٭دورانِ ملاقات شخصیّات و مُخَیَّر حضرات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف مَدَنی کاموں اور شعبہ جات مثلاً مدرسۃُ المدینہ ، جامعۃُ المدینہ ، دارُ المدینہ اسکول سسٹم ، مساجد کی تعمیرات ، قافلہ ، مَدَنی چینل ، شعبۂ تعلیم ، مجلسِ آئی ٹی ، دعوتِ اسلامی