Sadqa ke Fawaid

Book Name:Sadqa ke Fawaid

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 5مارچ2020ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : غور و فکر : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

ڈونیشن کے لئے ملاقات کے بقیہ آداب

٭ممکن ہو توشخصیات کے یہاں “ مجلس چندہ بکس “ کی مُشاوَرت واجازت سے اصول  وضوابط کے مطابق چندہ بکس(Box)رکھنے کی بھی ترکیب بنائیے ۔ ٭دورانِ ملاقات اِختلافی مسائل ، فُضول گفتگو اور سیاسی مُعامَلات پر کلام کرنے سے بچئے۔ ٭ اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے خوفِ خدا ، عشقِ مُصْطَفٰے ، اِخلاص اور اچھے اَخلاق سے متعلق گفتگو کیجئے ، انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی اسلام کی خاطر قربانیوں اور اصلاحِ اُمّت کے لئے دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پاکیزہ کردار جیسے عُنوانات پر گفتگو کیجئے۔ ٭حدیثِ پاک میں ہے : “ تَھَادَوْا تَحَابُّوا “ یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دوآپس میں محبت بڑھے گی۔ (مؤطا امام مالک ، کتاب حسن الخلق ، باب ماجاء فی المھاجرۃ ، ۲ / ۴۰۷ ،  حدیث : ۱۷۳۱) اس حدیثِ پاک پر عمل کی نِیَّت سے ذاتی طور پر جتنی طاقت ہو چندہ دینے والی شخصیّات کو مکتبۃُ المدینہ کی کتابیں اور رسائل تحفۃً پیش کریں۔ یاد رہے !چندےسے تحفہ دینے کی اجازت نہیں نیز ذاتی تعلُّقات بنانے کے بجائے رِضائے الٰہی اور تنظیمی کاموں میں ترقی کی نِیَّت ہی سے تحفہ دیا جائے۔ ٭شخصیات و مُخَیَّر حضرات کو مَدَنی چینل دیکھنے نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی ترغیب بھی دلائیے۔ ٭فنڈز جمع کرنے کے مہینوں(یعنی رَجَب ، شَعْبان اور رَمضان )کے علاوہ بھی شخصیات و  مُخَیَّر حضرات سے ملاقات اور رابطہ کرکے انہیں مَدَنی ماحول سے وابستہ کرنے کے لئے انفرادی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

٭وسوسہ دور کرتے وَقْت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ وسوسہ دور کرتے وقت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :

اَللہُ اَحَدٌ اَللہُ الصَّمَدُ لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوۡلَدْ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ اَ عُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ

تَرْجَمَہ : اللہ پاک ایک ہے۔ اللہ پاک بے نیاز ہے ، نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ، اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا ، اور نہ اس کا کوئی ہَمْسَر(یعنی برابر)ہے ، میں شیطان مردود سے اللہ پاک کی پناہ میں آتاہوں ۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جب دل میں وسوسہ آئے چاہے اعتقاد(عقائد) کے متعلق ہو یا اعمال کے تو اس دعا کو کُفُوً ااَحَدٌ تک پڑھ کر تین مرتبہ اپنی بائیں(اُلٹی)جانب تھتکار(تُھو تُھو کر) دیں اور پھر اَعُوْذُباﷲ پڑھیں جب تُھتکارنے(تُھو تُھو کرنے) سے