Book Name:Sadqa ke Fawaid
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اَلْحَمْدُلِلّٰہہزاروں عاشقانِ رسول ، مختلف انداز سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے لیے مالی مدد کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے کسی کے ذہن میں سوال آئے کہ میں کس طرح اپنا حصہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں شامل کر سکتا ہوں؟
آئیے!ایک بہت ہی آسان طریقہ آپ کی خدمت میں عرض کرتاہوں کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب بھی ، دعوتِ اسلامی کے چندےمیں اپنا حصہ شامل کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے ، وہ کیا ہے؟ “ چندہ بکس “ کے ذریعے مالی تعاون۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ “ مجلس چندہ بکس “ کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے ، یہ بکس دُکانوں ، کارخانوں ، مارکیٹس ، شاپنگ مالز ، میڈیکل اسٹورز اور آفسزوغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے ، تا کہ ہم اپنی آسانی کے ساتھ روزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتے جائیں ، جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنے گاہکوں(Customers)پراِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب و فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا حصہ شامل کرنے کی ترکیب کریں تو مدینہ مدینہ۔ مشورہ ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی ، پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈالتے جائیں اورمجلس چندہ بکس کے طے شدہ طریقے کے مطابق یہ چندہ جمع بھی کروا دیں۔ جو دُکانوں وغیرہ پر بکس رکھا جاتا ہے ، اس کو “ چندہ بکس “ اور جو گھروں میں بکس رکھا جا تا ہے ، اُسے “ گھریلو صدقہ بکس “ کہتے ہیں۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم وبیش108شعبہ جات میں سُنَّتوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے ، اِنہی میں سے ایک “ مجلسِ عُشْر گاؤں دیہات “ بھی ہے۔ جوعُشْر کے دِنوں میں ہفتہ وار اور دیگر سُنّتوں بھرے اِجتِماعات میں راہِ خدا میں خَرْچ کرنے کے فضائل بَیان کرکے دعوتِ اسلامی کو عُشْر دینے اور جمع کرنے کی ترغیب دِلاتی ہے۔ اِس شُعبے کے ذِمَّہ داران ، عُشْر کی وُصولی کے لیے وَقْتاً فَوَقْتاً کسانوں ، زمینداروں ، باغات کے مالِکان وغیرہ سے اِنْفِرادی کوشِش کے ذَرِیْعے رابِطہ کرتے رہتے ہیں ، “ کسان اِجتِماعات “ کا بھی اِنْعِقاد کِیا جاتا ہے ، رِسالہ “ عُشْر کے اَحکام “ تقسیم کر کے عُشْر دینے کا ذِہْن دِیا جاتا ہے۔ بالْخُصوص زمینداروں کو چاہئے کہ وہ عُشْر کے بارے میں معلومات جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کے