Book Name:Sadqa ke Fawaid
نیکیوں سے محرومی ہوسکتی ہے۔ اس عظیم مَدَنی مقصد’’مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘کوپانے کے لیے بھرپور کوشش کریں ، نیکی کے کاموں میں ایک دُوسرے کا ساتھ دیں۔
پیر شریف کا روزہ اورمَدَنی انعامات پر عمل کے فوائد
اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لینا چاہئے ۔ ٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی اِنعامات ، عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں ، ٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سے خَوْفِ خُدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی دَوْلت ہاتھ آتی ہے٭یہ عظیم تحفہ بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ مْ اَجْمَعِیْن کی یاددِلاتا ہے ، ٭بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ مْ اَجْمَعِیْن کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے غور و فکر یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین ذَرِیْعَہ ہے۔ انہی مَدَنی انعامات میں سے مَدَنی انعام نمبر 58 ہے ، کیا آپ نے اس ہفتے پیر شریف (یا رہ جانے کی صور ت میں کسی بھی دن)کا روزہ رکھا؟نیز اس ہفتے کم از کم ایک دن کھانے میں جَو شریف کی روٹی تناول فرمائی ؟
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفل روزہ رکھنا بہت بڑی سعادت کی بات ہے ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مَدَنی انعامات میں نفل عبادات کا شوق دلاتے ہوئے ہر پیر شریف کو روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی ہے اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ جامعۃ المدینہ کے طلبَۂ کرام اوردیگر کثیر اسلامی بھائی ، اسی طرح جامعات المدینہ للبنات کی طالبات و معلمات کے علاوہ کثیر اسلامی بہنیں بھی پیر شریف کانفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔ آیئے!نفل روزوں کی فضیلت پر دو (2) فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں :
1۔ ارشادفرمایا : اگر کوئی شخص ایک دن نفلی روزہ رکھے پھر اسے زمین بھر سونا بھی دے دیا جائے ، تب بھی اس کا ثواب قیامت کے دن ہی پورا ہوگا۔ (مجمع الزوائد ، کتاب الصیام ، باب فی فضل الصوم ، ۳ / ۴۲۳ ، حدیث : ۵۰۹۲)
2۔ ارشادفرمایا : جس نے لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہا اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تووہ جنّت میں داخل ہوگا۔ جواللہ پاک کی رِضا چاہتے ہوئے کسی دن روزہ رکھے پھر اسی پر اس کا خاتمہ ہو جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ جواللہ پاک کی رضا کے لئے صدقہ کرے اور اسی پر اس کا خاتمہ ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (مسند احمد بن حنبل ، ۹ / ۹۰ ، حدیث : ۲۳۳۷۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!رَجَبُ الْمُرَجَّب کا مہینا جاری ہے۔ اس مہینے میں بھی نفل روزے رکھنے کی بڑی برکتیں ہیں ، لہٰذا یہ برکتیں و فضائل پانے کے لیے اس مہینے کے اکثر دن روزہ رکھ کر گزارنے کی کوشش کیجئے۔ احادیثِ مُبارکہ میں رَجَب کے نَفل روزوں کے بہت سے فَضائل بیان کئے گئے ہیں ، چنانچہ