Book Name:Sadqa ke Fawaid
والےطلبہ و طَالِبات کے لئے دعوتِ اسلامی کو دے کر اپنی آخرت بہتر کیجئے۔
منقول ہے : حضرت عبدُاللہ بِن مُبارک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ (جو امامِ اَعْظَم ابُو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے خاص شاگرد اور فقہِ حنفی کے اماموں میں سے ہيں : )علم والوں کے ساتھ خاص طور پر بھلائی کرتے ، اُن سے عرض کی گئی : آپ سب کے ساتھ ايک سا معاملہ کيوں نہيں رکھتے؟ فرمايا : ميں انبيائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے بعد عُلَمائے کرام کے علاوہ کسی کے مقام کو بُلند نہيں جانتا ، ايک بھی عالِم کا دھيان اپنی ضروریات کی وجہ سے بٹے گا تو وہ صحيح طور پر خدمتِ دِيْن نہ کرسکے گا اور دِينی تعليم پر اُس کی دُرُست توجّہ نہ ہوسکے گی۔ لہٰذا اُنہيں علمی خدمت کے لئے فارِغ کرنا اَفْضَل ہے۔ (ضِیائے صَدَقات ، ص۱۷۲)
اےعاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین کے 108سےے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دھومیں مچانے میں سرگرمِ عمل ہے۔ اِس نازُک دَور میں کہ جب باطل قوّتیں چاروں طرف سے پوری طاقت کے ساتھ مسلمانوں کے ایمان کو برباد کرنے اور اُنہیں گمراہی کے گڑھے میں گِرانے کی کوششوں میں مشغول ہیں ، ایسے میں دعوتِ اسلامی اُمّید کی کِرَن بن کر چمکی اور اِس مَدَنی تحریک نے اُمّت کی ڈُوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دینے ، پوری دُنیا میں تعلیمِ قرآن و سُنّت کو عام کرنے ، نُورِ قرآن سے سینوں کو سرشار اور اُمَّتِ مُصْطَفٰے کو خوابِ غفلت سے بیدار کرنے کے جذبے کے تحت مختصر عرصے میں بہت سے ملکوں اور شہروں میں بچوں اور بچیوں کے لئے ہزاروں مدارِس بنام “ مدرسۃ المدینہ “ جبکہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعلیم و تربِیَت کیلئے جامعات بنام “ جامعۃ المدینہ “ کی بُنیادرکھی ، جہاں پرانہیں زیورِ قرآن و علمِ دین نیز شرعی اور اخلاقی تربِیَت سے آراستہ کرنے کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کِیا جاتا ہے ، تاکہ دَورِ طالبِ علمی سے فراغت کے بعد قوم کے یہ حقیقی مِعمار مُعاشرے کے بگاڑ کو سدھارنے میں اپنا کردار اَدا کرتے ہوئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اس مقصد کے تحت زندگی گُزارنے والے بن جائیں کہ “ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ “
یاد رکھئے!دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدارِسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ دِینی فضلیت کے لحاظ سے بہت اَہَمِّیَّت کے حامل ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اِن مدارِسُ المدینہ و جامعاتُ المدینہ کو قائم رکھنے کے لئے اِن پر سالانہ کروڑوں نہیں اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں ، لہٰذا آپ سے بھی عرض ہے کہ طَلبۂ علمِ دین کی دُعاؤں سے حِصّہ پانے ، دعوتِ اسلامی کی ترقّی اور مدارِس المدینہ و جامعات المدینہ کے نظام کو مضبوط سے مضبوط تَر بنانےکے لئے اپنی زکوٰۃ ، فطرات ، صَدَقات و خَیْرات ، نفلی چندہ اور عُشْر وغیرہ کے ذریعے نہ صرف خُود تعاوُن فرمائیے بلکہ اپنےرشتے داروں ، پڑوسیوں اور دوستوں پر انفرادی کوشش کرکے اُنہیں بھی اِس کی ترغیب دِلائیے ، ہمارے لَب ہِلالینےاورہماری اِنفرادی کوشش سے اگر کسی کا ذہن بن گیا اور اُس نے اپنی زکوٰۃ ، فطرات ، صَدَقات و خَیْرات ، نفلی چندہ یا عُشْر وغیرہ دعوتِ اسلامی کومدنی کاموں کے لیے دے دئیے تو یہ ہمارے لئے بھی ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن جائے گا ۔