Achy amaal ki barkaten

Book Name:Achy amaal ki barkaten

اےعاشقانِ رسول!قرآن کریم میں مختلف مقامات پر بیان ہُوا ہے کہ جو اچّھے اَعمال کرے گا اُسے جنّت مِلے گی،چُنانچِہ

اللہ   پاک پارہ 30سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہ کی آیت نمبر 7 اور8 میں ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِؕ(۷) جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠(۸) (پ۳۰، البینہ:۷، ۸)                   

ترجَمۂ کنزالعرفان: بیشک جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں  سب سے بہتر ہیں۔ان کا صلہ ان کے ربّ کے پاس بسنے کے باغات ہیں  جن کے نیچے نہریں  بہتی ہیں ، ان میں  ہمیشہ ہمیشہ رہیں  گے،

اسی طرح پارہ 11، سورۂ یُونُس آیت نمبر 9 میں ارشاد ہوتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَهْدِیْهِمْ رَبُّهُمْ بِاِیْمَانِهِمْۚ-تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ(۹) (پ۱۱،یونس:۹)                                             

ترجَمَۂ کنزالعرفان:بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے اعمال کئے ان کا رب ان کے ایمان کے سبب ان کی رہنمائی فرمائے گا۔ ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ (وہ) نعمتوں کے باغوں میں ہوں گے۔

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!غور کیجئے! نیک اعمال کی اس سے بڑھ کر اور کیا برکتیں ہوسکتی ہیں کہ بندہ ان کے سبب جنّت جیسی عالیشان اورہمیشہ رہنے والی نعمت بھی پاسکتا ہے۔