Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

مطالعہ فرمائیں،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سےدستیاب ہونے کےساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے بھی پڑھا جاسکتاہے۔اس رسالےکی بَرَکت سےآپ پڑھ سکیں گے۔٭ بعدِ فجرمدنی حلقہ کسے کہتےہیں؟،٭بعدِ فجر مدنی حلقہ لگانےکاطریقہ،٭اسلاف کےمَدَنی حلقے،٭بعدِ فجرمدنی حلقے کے معمولات کی وضاحت ٭فیضانِ سُنّت کےمتعلق  مفید باتیں،٭ شجرہ شریف پڑھنےکی برکتیں،٭دعا کےفوائد ٭اِشراق و چاشت کی برکتیں،٭بعدِ فجرمدنی حلقہ لگانے کےفوائد اور چند احتیاطیں  وغیرہ 

٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ!بعدِ فجرمدنیحلقے کی بَرَکت سے مسجِد میں بیٹھنے کا ثَواب حاصِل ہوتا ہے،٭تِلاوتِ قُرآن کرنےاورسُننے کا شَرَف حاصِل ہوتا ہے،٭ قُرآنِ کریم کوترجمہ و تفسیر کے ساتھ سمجھنے کابہترین ذَرِیْعہ ہے٭مدنی انعام پر عمل ہوتا ہے،٭ اِشراق و چاشت کے نوافِل پڑھنے کا موقع مِلتا ہے،٭بعدِ فجر مدنی حلقے میں بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْنکے ذِکْرِ خَیر پر مُشْتَمِل شَجَرَہ شریف پڑھنے سُننے کا شَرَف حاصِل ہوتا ہے اوربُزرْگانِ دِینرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کا  تَذکِرہ کرنا باعثِ رَحمت ہے چُنانچہ حضرت سُفْیان بن عُیَیْنَہرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہفرماتےہیں:نیک لوگوں کے ذِکر کے وَقْت رحمت اُترتی ہے۔(حلیۃ الاولیاء،سفیان بن عیینہ، ۷ / ۳۳۵، رقم:۱۰۷۵۰)

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ! بُزرْگانِ دِین کےذِکْرِخَیر پر مُشْتَمِل اِس مُبارَک شَجَرےکی بَرَکت سے کئی عاشِقانِ رسول کے رُکے ہوئے کام بنے ہیں۔ جیساکہ

ایک اسلامی بھائی تقریباً14سال سے بیرونِ ملک میں مُقِیْم اور 6سال سےدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہیں۔جہاں اُن کا اپنا کاروبار(Business) ہے۔اُنہیں ایک بار اپنے کارخانےمیں کام کرنے والوں کی ضَرورت پڑی۔اُنہوں نے ویزوں کے لئے بار بار درخواستیں جمع کروائیں مگر کافی کوشِشوں کے