Book Name:Kamalat-e-Mustafa
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!راہِ خدا میں خرچ کرنے کے بے شمار فضائل و برکات ہیں،چنانچہ
نبیِّ کریم،رءوف و رحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وقتاً فوقتاً صدقہکے بہت سے فضائل بیان فرمائے ہیں:صدقہ اللہ پاک کے غضب کو بجھاتا اوربُری موت کو دور کرتا ہے۔(ترمذی،کتاب الزکاۃ، باب ما جاء فی فضل الصدقۃ،۲/۱۴۶،حدیث:۶۶۴)صدقہ بُرائی کے ستّر(70)دروازے بند کرتا ہے۔ (فردوس الاخبار،۲/۳۴،حدیث:۳۶۵۱)صدقہ گناہ کو مٹا دیتاہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔(ترمذی، کتاب الزکاۃ،۲/۱۱۸،حدیث:۶۱۴)مسلمان کا دیا ہوا صدقہ عمر (Age) کو بڑھاتا اور بُری موت کو روکتا ہے۔(فردوس الاخبار،۲/۲۶،حدیث:۳۵۷۸)صدقہ ستّر (70)قِسم کی بلاؤں کو روکتا ہے،جن میں آسان تر بلا، بدن بگڑنا اور سفید داغ ہیں ۔(تاریخ البغداد،۸/ ۲۰۴، حدیث:۴۳۲۶)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آج کا دور ایسا ہے کہ جس میں مال و دولت صرف کئے بغیر کوئی بھی کام کرنا بہت دشوار ہے۔ یہاں تک کہ دِین کا کام کرنے، دِینی تعلیمات کو پھیلانے، جامعات و مدارس چلانےاورعلمِ دین کے فروغ کیلئے بھی کثیر سرمائے کی قدم قدم پر ضرورت پڑتی ہے۔ پیارے آقا،دوعالَم کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے:”آخرِ زمانہ میں دِین کا کام بھی دِرہم ودِینار سے ہوگا۔“(المعجم الکبیر، ۲۰/۲۷۹،حدیث:۶۶۰،ملخصاً)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش108 شعبہ جات کے ذریعے قرآن و سُنّت کا پیغام عام کر رہی ہے،جن پراربوں روپے کے اخراجات آتے ہیں،ان شعبہ