Book Name:Kamalat-e-Mustafa
ہی کام میں صَرف فرما دیئے،دو(2)سُوال دنیا میں کیے وہ بھی تمہارے ہی واسطے،تیسراآخرت کواُٹھا رکھا(یعنی آخرت کے لئےباقی رکھ لیا)،وہ تمہاری اس عظیم حاجت کے واسطےجب اس مہربان مولیٰ، رؤف ورحیم آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےسواکوئی کام آنے والا،بگڑی بنانےوالانہ ہوگا۔قسم اس کی جس نےانہیں آپ پرمہربان کیا!ہرگزہرگزکوئی ماں اپنےعزیز پیارے اکلوتے بیٹے(The only son)پر کبھی بھی اتنی مہربان نہیں ،جس قدر وہ اپنےایک اُمّتی پر مہربان ہیں۔(فتاوی رضویہ،۲۹/۵۸۳)
٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!آپ نےسنا کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم سے کتنی مَحَبَّت فرماتے ہیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّت کریں،آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں پر عمل کریں اور دیگر مسلمانوں کو بھی سُنّتوں پر عمل کی ترغیب دلائیں۔اللہ کریم ہم سب کو سُنّتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!تَمام اَنْبِیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کے تمام کَمالات،تَمام اچھائیاں، خوبیاں اور سارے مُعْجِزَات آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات میں مَوْجُود ہیں۔تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام پر آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی افضیلت کو قرآنِ پاک میں بھی بیان کیا گیا،چنانچہ