Kamalat-e-Mustafa

Book Name:Kamalat-e-Mustafa

سے بیٹھنے کی چند سنتیں اور آداب سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔٭سُرین زمین پر رکھیں،دونوں گھٹنوں کو کھڑا کر کے دونوں ہاتھوں سے گھیر لیں اور ایک ہاتھ سےدوسرے کو پکڑ لیں،اس طرح بیٹھنا سنت ہے(لیکن اس دوران گھٹنوں پر کوئی چادروغیرہ اوڑھ لینا بہتر ہے۔)(مرآۃالمناجیح،۶/۳۷۸ ملخصاً)٭چار زانو(یعنی پالتی مار کر)بیٹھنا بھی نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ثابت ہے۔٭جہاں کچھ دھوپ اور کچھ چھاؤں ہو وہاں نہ بیٹھیں۔رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور اس پر سے سایہ رُخصت ہوجائے اور وہ کچھ دھوپ کچھ چھاؤں میں رہ جائے تو اسے چاہئے کہ وہاں سے اُٹھ جائے۔(ابوداؤد،کتاب الادب،باب فی الجلوس بین الظل و الشمس،۴/۳۳۸،حدیث:۴۸۲۱)

( اعلان :)

بیٹھنے کیبقیہ سُنّتیں اور آداب   تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گی لہٰذا انہیں جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ