Book Name:Kamalat-e-Mustafa
کی عطا سے“تھوڑا سا دودھ ستّر(70) آدمیوں کو کافی ہوگیا،”اللہ پاک کی عطا سے“ تھوڑا ساکھانا کثیر جماعت کو کافی ہوگیا اور”اللہ پاک کی عطا سے“آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بَرَکت سے جانورانسانی بولی بولنے لگے، الغرض!اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو بہت سے اِختیارات سے نوازا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مَدَنی درس “
اےعاشقانِ رسول!آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرت کے فیضان سے مالا مال ہونے کے ساتھ ساتھ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتوں اور فرامین پر عمل کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں مشغول ہوجائیے۔یاد رہے!ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”مَدَنی درس“بھی ہے،جو عِلْمِ دِین سیکھنے سکھانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کے عِلاوہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی باقی تمام کُتُب و رَسَائِل بِالْخُصُوص”فیضانِ سنّت“پہلی جلد،”فیضانِ سنّت“دوسری جلدکے ان ابواب(1)” غیبت کی تباہ کاریاں“اور(2)”نیکی کی دعوت“،”فیضانِ سنّت“ تیسری جلد کے باب”فیضانِ نماز“سے مسجِد،چوک ،بازار،دُکان،دفتر اور گھر وغیرہ میں دَرْس دینے کوتنظیمی اِصْطِلَاح میں”مَدَنی دَرْس“ کہتے ہیں۔٭ مَدَنی درس بہت ہی پیارامَدَنی کام ہےکہ اِس کی بَرَکت سے مسجد کی حاضری کی باربارسعادت نصیب ہوتی ہے۔٭مَدَنی درس کی بَرَکت سے مسلمانوں سے ملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔٭مَدَنی درس کی بَرَکت سے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مختلف موضوعات پر مُشْتَمِل کتب ورسائل سے عِلْمِ دِین سے مالامال قِیمتی معلومات اُمّت ِ مُسْلِمہ تک پہنچائے