Kamalat-e-Mustafa

Book Name:Kamalat-e-Mustafa

جا سکتے ہیں۔٭”مَدَنی درس“،بے نمازیوں کو نمازی بنانے میں بہت مددگار ہے۔٭مسجدکے علاوہ چوک، بازار، دُکان وغیرہ میں اگر”مَدَنی درس“ہوگاتواس کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی وہاں بھی مشہوری و نیک نامی ہوگی۔آئیے!ترغیب کے لئے”مَدَنی درس“کاایک واقعہ سنتے ہیں،چنانچہ

بُری صحبتوں سے نجات مل گئی

لاہور، پاکستان کےایک اسلامی بھائی کےکردار میں بُری صحبتوں کی وجہ سےاِس قدر بگاڑ پیدا ہو گیا تھا کہ اُنہیں چھوٹوں پر شفقت کا کوئی احساس تھا ،نہ ہی بڑوں کے ادب و احترام کا کوئی خیال ،بات بات پر لڑائی جھگڑا کرنا اُن کا معمول بن چکا تھا حتّٰی کہ اُن کی بُری عادتوں کی وجہ سے گھر والےبھی تنگ آچکےتھے۔ایک دن”درسِ فیضانِ سُنّت“ میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔اس کے بعد وہ درس میں پابندی سے شرکت کرنے لگے،یوںمَدَنی درس“ کی بَرَکت سے  انہوں نے اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اور بُری صحبتوں سے پیچھا چھڑا کر عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

خزانے لُٹانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اےعاشقانِ رسول!ہم معجزاتِ مُصْطَفٰے اور کمالاتِ مُصْطَفٰے کے بارے میں سُن رہے تھے۔ یاد رہے!جتنی کثرت سے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات سے معجزات ظاہر ہوئےکسی نبی سے اتنی کثرت سے معجزات کا ظہور نہیں ہوا۔احادیثِ طیبہ میں کئی ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جب رسولِ اکرم