Book Name:Kamalat-e-Mustafa
لے کر تَشْرِیْف لائے اور عالمِ کائنات میں پچھلوں اور اگلوں کی تمام اَقْوام اور مِلّتیں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مُقدَّس دَعْوت کی مُخاطَب تھیں، اس لئے اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُقدَّسہ کو پچھلے نبیوں کے تمام مُعْجِزَاتکا مَجْموعہ(Collection)بنا دیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو طرح طرح کے ایسے بے شُمار مُعْجِزَات سے سرفراز فرمایا۔(سیرتِ مُصْطَفٰے ،ص۷۱۲تا۷۱۴ملخصًا)
اس کے علاوہ بے شُمار ایسے مُعْجِزَات سے بھی اللہ پاک نے اپنے آخِری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مُمتاز فرمایا، جو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خَصائص کہلاتے ہیں۔ یعنی یہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وہ کمالات و مُعْجِزَات ہیں،جو کسی اور نَبی و رَسُول کو عَطا نہیں کئے گئے۔(سیرتِ مُصْطَفٰے ،ص۸۲۰ملخصاً)لہٰذا مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ذات وہ ذات ہے جس میں تمام معجزات کو جمع کردیا گیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول!یادرکھئے!رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمّت پرسے شفقت و مَحَبَّت ایک ایسے سمندر کی طرح ہے جس کی گہرائی اور کنارے کا ہم میں سے کسی کو بھی علم نہیں۔ آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمّت سے مَحَبَّت و شفقت کا بیان قرآنِ کریم میں بھی موجود ہے،چنانچہ
پارہ11سُوْرَۃُ التَّوْبَہ کی آیت نمبر 128میں اللہ پاکارشادفرماتاہے:
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) (پ ۱۱،التوبہ ۱۲۸)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے،وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے،مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں۔