Share this link via
Personality Websites!
اےعاشقانِ رسول!یاد رہے!مُعْجِزَہ نبی کی نُبُوَّت کی دلیل ہوا کرتا ہے،لہٰذااللہ پاک نے ہر نَبی کو اس دَور کے ماحول اور اس کی اُمَّت کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کے مُناسِب مُعْجِزَات سے نوازا۔ مثلاً حضرت مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکےدَورِنُبُوَّت میں چُونکہ جادُو(Magic) کے ذریعے کارنامے اپنی ترقّی کی اعلیٰ تَرین مَنْزل پر پہنچے ہوئے تھے،اس لئے اللہ پاک نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو ”یَدِبَیْضا“(روشن اورچمکدار ہاتھ)اور”عَصا“(لاٹھی)کے مُعْجِزَات عطا فرمائے،جن سے آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے جادُوگروں کےسَاحِرانہ (جادُوئی)کارناموں پر اس طرح غَلَبَہ حاصل فرمایا کہ تمام جادُوگر سَجْدے میں گِر پڑے اور آپ عَلَیْہِ السَّلَام پر اِیْمان لائے۔اسی طرح حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکے زمانے میں عِلْمِ طِبْ(علاج کایونانی طریْقہ)اِنْتہائی تَرقّی پر پہنچا ہوا تھا اور اس دَور کے طبیبوں یعنی ڈاکٹرز نے بڑے بڑے اَمْراض کا عِلاج کرکےاپنی فنّی مَہارَت سے تمام اِنْسانوں کومَسْحُور(اپنے قابو میں)کررکھا تھا،اس لئے اللہ پاک نےحضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکو پیدائشی اَنْدھوں اور کوڑھ کے مرض میں مُبْتَلا لوگوںکو شِفا دینے اور مُردوں کو زِنْدہ کر دینے کا مُعْجِزَہ عطا فرمایا، جس کو دیکھ کر آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے دَور کے اَطِبَّاء(یعنی ڈاکٹروں) کے ہوش اُڑ گئے اور وہ حَیرْان رہ گئے، بالآخر اُنہوں نے ان مُعْجِزَات کو اِنْسانی کمالات سے بہت اُونچا مان کر آپ عَلَیْہِ السَّلَامکی نُبُوَّت کا اِقْرار کرلیا۔ اَلْغرض ہر نَبی کو اس دَور کے ماحول کے مُطابِق اور اس کی قَوم کے مِزاج اور ان کی طبیعت کے مُناسِب کسی کو ایک،کسی کو دو،کسی کو اس سے زِیادہ مُعْجِزَات عطا ہوئے ،مگر نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چُونکہ تمام نبیوں کے بھی نَبی ہیں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سِیْرتِ مُقدَّسہ تمام اَنْبِیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کی مُقدَّس زِنْدگیوں کا خُلاصَہ(Summary) ہےاور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تَعْلِیْم تَمام اَنْبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی تَعْلیمات کا نِچوڑ ہے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ دنیا میں ایک عالمگیر دِیْن
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami