Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

دُعائیں قبول ہوں گی اوران کےحق میں دعائیں قبول کی جائیں گی،ان کی سفارش قبول ہوگی اور ان کےحق میں سفارش قبول کی جائےگی۔یہ کہہ کرحضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےعرض کی: الٰہی!تُو انہیں میری اُمّت بنادے۔اللہ پاک نےارشادفرمایا:اےموسیٰ!وہ احمدِمجتبیٰ،محمدِمصطفٰے (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کی اُمّت ہے۔

حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےعرض کی:اےربّ کریم!میں نےتورات میں ایسی اُمّت کا ذکر پایا ہے جو بلندی پر چڑھیں گےتواللہ پاک کی بڑائی بیان کریں گےاور جب کسی وادی میں اُتریں تو اللہ پاک کی حمدوثنابیان کریں گے،ان کےلئےپوری زمین پاک ہوگی اوروہ جہاں بھی ہوں، ساری زمین ان کےلئےنماز پڑھنے کے قابل ہوگی،وہ  ناپاکی سے پاکی حاصل کریں گے،جہاں پانی نہ پائیں گے، وہاں  مٹی سے پاکی حاصل کرنا،ان کے لئے ایسا ہوگا جیسےپانی سےاورقیامت کے دن وُضو کے اثر سے ان کے اعضائے وضو چمکتے ہوں گے۔یہ کہہ کرحضرت موسٰی عَلَیْہِ السَّلَام نےعرض کی:اے میرے پَرْوَرْدگار!تُوانہیں میری اُمَّت بنادے۔اللہ پاک نے ارشادفرمایا:اےموسٰی!وہ احمدِمجتبیٰ، محمدِ مصطفٰے (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کی اُمَّت ہے۔حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےعرض کی:اے ربّ کریم!میں نے(تورات میں) ایسی اُمّت کا ذکر پایاہے کہ جب وہ کوئی نیک کام کرنے کا ارادہ کریں گے توان  کے لئے ایک نیکی لکھ دی جائے گی،جب وہ نیکی کر لیں گےتو ان کی نیکی کو10سے 700 گُنا تک بڑھا دیا جائے گا،اگرکسی گناہ کاارادہ کریں گےتوان کےلئےکچھ نہیں لکھا جائے گااور اگر گناہ کربیٹھیں گےتو اُن کےلئےصرف وہی گناہ لکھاجائےگا۔یہ کہہ کرحضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی: اے میرےپَرْوَرْدگار!تُوانہیں میری اُمَّت بنادے۔اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:اےموسٰی!وہ