Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

تفسیرِ صِراطُ الْجِنان میں اس آیتِ کریمہ کے تحت لکھا ہے: معلوم ہوا کہ اللہ پاک  کی بارگاہ میں  حضور پُرنور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی تعظیم اور توقیر انتہائی مطلوب اور بے انتہاء اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہاں اللہپاک نے اپنی تسبیح پر اپنے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی تعظیم و توقیر کو مُقَدَّم فرمایا ہے۔ اور جو لوگ ایمان لانے کے بعدآپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی تعظیم کرتے ہیں، ان کے کامیاب اور بامراد  ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠(۱۵۷) ۹،الاعراف:۱۵۷)                                                                              

ترجمۂ کنزُالعِرفان: تو وہ لوگ جو اس نبی پر ایمان لائیں  اور اس کی تعظیم کریں  اور اس کی مدد کریں  اور اس نور کی پیروی کریں  جو اس کے ساتھ نازل کیا گیا تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

(تفسیر صراط الجنان  ،۹/۳۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ ماہِ میلاد!ہم رَبِیْعُ الْاَوَّل کےفضائل  اوراس کی  برکتوں کے بارے میں سن رہے تھے، رَبِیْعُ الْاَوَّل کی عظمتوں کےکیاکہنے!اسےکائنات کی سب سےزیادہ عظمت وشان والی ہستی، ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نسبت ہے۔اسی نسبت نےاس  مہینےکی شان و عظمت بڑھا دی ہے اور اُس کی بارہویں شب کو رشکِ لیلۃ القدر بنا دیا ہے،کیونکہ اس مہینےمیں ربِّ کریم کی سب سے بڑی رحمت  ہم گناہگاروں کو نصیب ہوئی ، اس  مہینےمیں رب کریم نے اپنا  محبوب ہمیں