Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

برکتیں پائیں گے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس جامعۃ المدینہ آن لائن

      پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ماہ رَبِیْعُ الْاَوَّل کےفیضان سے مالامال ہونے،  نیکیاں کرنے ،گناہوں سے ہردم بچنے  کےلئے عاشقانِ سول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی 107 سے زائدشعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہے،انہی میں سےایک شعبہ”جامعۃ المدینہ آن لائن“بھی ہے، جامعۃ المدینہ آن لائن کے تحت 4 سالہ درس ِنظامی کورس کروایا جاتا ہے، درجے کا دورانیہ روزانہ تقریباً 1گھنٹہ ہے۔شعبہ آن لائن کورسز کےتحت تقریباً30کورسزکروائے جارہے ہیں،جن میں چند کورسز کے نام اور  اجمالی تعارف سُنیے: تفسیر ِقرآن ِ کریم پر2 طرح کےکورسز ہیں ایک جس میں  پورے قرآنِ کریم کی تفسیر”تفسیرصِرَاطُ الْجِنَان“مکمل پڑھائی جاتی ہے اور اس کورس کا نام بھی” تفسیرصِرَاطُ الْجِنَان“ہے، اس کی مدت تقریبا ً26  ماہ ہے۔دوسرا کورس فیضانِ تفسیر کے نام سے ہے،جس میں پورے قرآنِ کریم کی تفسیرمختصرطورپرپڑھائی جاتی ہے،اس کی مدت تقریباً92دن ہے۔فیضانِ بہارِشریعت کورس:اس کورس میں عالم بنانے والی کتاب بہارِشریعت12 ماہ میں تقریباً پوری پڑھائی جاتی ہے۔فقہ و عقائد کورس: اس کورس کی مدت بھی 12ماہ ہے،اس میں عقائد و فقہ کی مختلف کتب پڑھائی جاتی ہیں اورفرض علوم سکھائے جاتے ہیں۔فیضانِ نماز کورس اورطہارت کورس : ان دونوں کورسز میں نماز اور طہارت کے مسائل تفصیلاً   پڑھائے جائے ہیں۔ان دونوں کورسزکی مدت 63 دن ہے۔فیضانِ حج اور فیضانِ عمرہ کورس: زائرینِ حرمینِ طیبین کےلئےبہت سے