Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

کہیں آپ کوشفاعت کرنے والا فرمایا گیا تو کہیں آپ کو سِراجاً مُّنیرًا فرمایاگیا۔کہیں آپ کو  یٰس و طٰہٰ فرمایا گیا تو کہیں آپ کو مزّمّل و مُدّ ثّر فرمایاگیا،الغرض اللہپاک نےاپنےمحبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوجن بےشماراوصاف اورخصوصیات سے نوازا ہے ان کےمتعلق  سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خودآنےکی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ

اللہ پاک ہمیں پابندیِ وقت کے ساتھ اجتماع میں شرکت کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنَّتوں بھرےاجتماع میں

پڑھےجانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شخص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھےگامَوْت کےوَقت سرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتےوَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھےگاکہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔([1])


 

 



[1] افضل الصلوات علی سید السادات، الصلاۃ السادسۃ والخمسون،ص۱۵۱ملخصًا