Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

وَسَلَّم پردرودِ پاک پڑھنا بھی ہے۔کیونکہ درودِپاک پڑھنے کےبے شمار فضائل وبرکات ہیں،مثلاً درودِ پاک کی برکت سے دلوں  کی صفائی ہوتی ہے۔درودِ پاککی برکت سے رِزق میں برکت  ہوتی ہے۔ درودِ پاککی برکت سے پل صراط  پر آسانی نصیب ہوگی۔درودِ پاککی برکت سے آقا کریم ،رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت نصیب ہوگی ۔لہٰذا ہمیں چاہئےکہ اس بابرکت مہینے میں درودِ پاک کی کثرت کریں۔آئیے ! مل کر دعا کرتے ہیں :

بچیں  بے کار باتوں سے  پڑھیں اے  کاش کثرت سے 

 

ترے محبوب پر ہر دم درودِ پاک  ہم مولیٰ

(وسائلِ بخشش مرمّم،ص۹۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نوافل کی کثرت کیجئے

       پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم ماہِ رَبِیْعُ الْاَوَّل میں کئےجانےوالے نیک اعمال کےبارے میں سن رہےتھے، رَبِیْعُ الْاَوَّل میںاللہ پاک اور اس کےمحبوب کاقرب پانےوالے اعمال بجالائیں،اس کاایک بہترین ذریعہ نوافل کی کثرت بھی ہے،اسی لئے ہمارے بزرگانِ دینرَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہِم  بھی فرائض وواجبات کےساتھ ساتھ نوافل کی کثرت کیاکرتےتھے۔آئیے! رَبِیْعُ الْاَوَّل اور بالخصوص بارہویں شریف کے چند نوافل کے بارے میں سنتے ہیں :چنانچہ

(1) رَبِیْعُ الْاَوَّل کی پہلی رات نمازِ مغرب کے بعد دو رکعت نفل اس طرح پڑھئے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعدتین بار سورۂ اخلاص(قُل ہُوَاللہُ اَحَد)کی تلاوت کیجئے اور سلام کے بعدسو مرتبہ یہ درودِ پاک پڑھئے:اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ