Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

الرَّاحِمِیْن۔  (لطائف اشرفی ،۲/۲۳۱۔جواہرخمسہ، ص ۲۱)

        (2)بارہویں تاریخ  کو نبئ رحمت،شفیعِ اُمّتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکی  بارگاہ میں ایصا لِ ثواب پہنچانے کی نیت سے بیس(20)رکعت نفل پڑھیں اور ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کےبعد اکیس(21) مرتبہ سورۂ اخلاص(قُل ہُوَاللہُ اَحَد) پڑھیں۔ایک شخص ہمیشہ یہ نماز پڑھتا تھا اسےخواب میں نبیٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت ہوئی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمفرمارہے تھے کہ ہم تمہیں اپنے ساتھ جنت میں لےکر جائیں گے۔(جواہرخمسہ، ص ۲۱)

       اے عاشقانِ رسول ! ہمیں بھی   فرائض و واجبات کی ادائیگی کےساتھ ساتھ ان  نوافل کو ادا کرناچاہئے،کیونکہ نفل نمازوں  کےبےشمار فوائد وبرکات ہیں،٭نوافل کی برکت سےخُدا کےعابد بندوں مىں شمار ہوتا ہے۔٭نوافل کی برکت سے ربِّ کریم کی محبت نصیب ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےرِزق میں برکت ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےدشمنوں کےشراور فساد سے حفاظت نصیب ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےموت کى سختى سے حفاظت نصیب ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےشىطان کےوسوسوں سےحفاظت  نصیب ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےقبرروشن اور کشادہ ہوتی ہے۔٭نوافلکی برکت سےقبر جنت کےباغوں میں سےایک باغ بن جاتی ہے۔ ٭نوافل کی برکت سےقىامت کی پریشانیوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

عبادت میں گزرے مِری زندگانی

کرم ہو کرم یا خدا یاالٰہی

مسلماں ہے عطّارؔ تیری عطا سے

ہو ایمان پر خاتِمہ یاالٰہی