Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

کوشش کریں، اس ماہِ مقدس میں قافلوں میں نہ صرف  خودسفرکریں بلکہ  دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی لے کر جائیں،دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اِجتماع اور بالخصوص ربیع الاول شریف کےابتدائی12دنوں میں ہونے والےمدنی مذاکروں میں شرکت کی کوشش کریں۔آئیے!ربیع الاول شریف اور بالخصوص بارہویں   تاریخ  کو کئےجانے والے  نیک اعمال  کے بارے میں سنتےہیں۔

نفل  روزوں کا اہتمام کیجئے

      پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ان اَیَّام میں نفل روزے رکھنے کا اہتمام کیجئے،یاد رکھئے! سانسوں کا کوئی بھروسانہیں،نہ جانےکب یہ سانسیں رُک جائیں اوراس کے ساتھ ہی ہمارے اَعمال کا سِلسِلہ مَوقُوف ہوجائے۔ہمیں نیکیوں کا کوئی موقع ہاتھ سےنہیں جانےدیناچاہئے،اللہ کریم کے فَضْل و کَرم سےزِندگی میں ایک بارپھر رَبِیْعُ الْاَوَّل کا مُبارک مہینا ہمیں   دیکھنا نصیب ہوا ،اس کے ایک ایک دن کی قدرکرتے ہوئے خوب نیک اعمال کریں،ربِّ کریم کی  رضاوخوشنودی  حاصل کرنے، رحمتِ الٰہی  کےمستحق  بننے،بارگاہِ مصطفٰےمیں ایصالِ ثواب پیش کرنےکی نیت سے اس مہینے کی پہلی  تاریخ سے بارہویں  تاریخ   تک 12نفل روزے رکھیں،بالخصوص بارہویں کوتو روزہ رکھنےکی بھر پور کوشش کیجئے،کیونکہ ہمارے پیارے پیارے آقا،مدینے والے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر پیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے  تھے۔ چنانچہ

       حضرت اَبُو قَتَادَہرَضِیَ اللہُ عَنْہُفرماتےہیں:حضورنبئ رحمت،شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں پیر کےروزے کے بارے میں دریافت کیاگیا توارشاد فرمایا:اِسی دن میری وِلادت ہوئی اور اسی روز مجھ پر وَحی نازِ ل ہوئی۔(مسلم،کتاب الصیام،باب استحباب صیام ثلاثۃ۔۔۔الخ،ص۴۵۵،حدیث:۲۷۵۰)