Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

چندسُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتاہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرےساتھ ہوگا۔( مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵)

سینہ تری  سُنَّت کا مدینہ  بنے آقا                              جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

چلنےکی سنتیں اور آداب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے!امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کےرسالے”163مدنی پھول“سے چلنےکی سنتیں اور آداب سنتے ہیں:

٭پارہ15سورہ ٔ بنی اسرائیل کیآیت37میںاللہ پاک ارشاد فرمایا ہے :

وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاۚ-اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا(۳۷)     

ترجَمۂ کنز الایمان :اور زمین میں اِتراتا نہ چل بے شک تُو ہر گز زمین نہ چیر ڈالے گا اور ہر گز بلندی میں پہاڑوں کو نہ پہنچےگا۔

٭اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانےوالےنبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرما یا:ایک شَخْص  دو چادریں اَوڑھے ہوئے اِترا کر چل رہا تھا اورگھمنڈ میں تھا، وہ زمین میں دھنسادیا گیا، اور قِیامت تک دھنستا ہی جائےگا۔(مُسلِم،کتاب اللباس والزینۃ،باب تحریم التبختر فی المشی...الخ،ص۱۱۵۶،حدیث: ۲۰۸۸ملخصاً)٭اللہ پاک کی عطا سے غیب کی خبریں دینےوالے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چلتے تو کسی قَدر آگے جھک کر چلتے گویا کہ آپ بُلندی سے اُتر رہے ہیں۔( الشمائل المحمدية للترمذی،باب ما جاء فی مشیۃ رسول اللہ ، ص۸۷ ،رقم:۱۱۸) ٭اگر کوئی رُکاوٹ نہ ہو تو راستے کے کنارے  کنارے درمِیانی رفتار سے چلئے،نہ اتنا تیز کہ