Book Name:Islam Aik Zabita-e-Hayat He

اور فاتحہ کا ثواب فرشتے نور کی تھالیوں میں رکھ کر ان کے سامنے پیش کریں گے اور ماں باپ خوش ہو کر اپنے بیٹے بیٹیوں کو دعائیں دیں گے۔(جنّتی زیور،ص۹۲تا۹۴ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارےپیارےاسلامی بھائیو! آپ نےسناکہ اسلام کتنا پیارا دِین ہے،جس نے حقیقی معنیٰ میں ماں باپ کے حقوق کے حوالے سے لوگوں میں عقل و شعور بیدار کیا،اگر اسلام کی جلوہ گری نہ ہوتی تو اس عظیمُ الشّان طریقے سے ان کے حقوق کے تحفظ کا سبق کون سکھاتا؟لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اسلامی تعلیمات کو عملی طورپر اپناتے ہوئے ماں باپ کی قدر کریں،ان کے حقوق بجالائیں،ان کی ناراضی والے کاموں سے بچیں اور ان کی خدمت  کودُنیا و آخرت کی سعادت سمجھیں۔

اللہکریم ہمیں والدین کا ادب و احترام بجا لانے اوران کی فرمانبرداری کرتے رہنےکی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بڑ ے بھائی کے حوالے سے اسلامی تعلیمات

اےعاشقانِ رسول!والدین کےبعدبہن بھائی کا آپس کارشتہ(Relation)بہت قریبی شمار کیا جاتا ہے،والدین کے مرنے کے  بعد عُموماًان کے درمیان تعلُّقات خراب ہونے کا خطرہ رہتا ہے،لہٰذا  بھائی بہنوں کے درمیان ناراضیوں کا دروازہ بند کرنے کے لئے والدین کے بعد گھر کے افراد میں سے جس شخصیت کے مقام و مرتبے کو اسلام نے شان و شوکت سے نوازا اور جس کے ادب و احترام کادرس دیا ہے وہ ہے”بڑا بھائی“۔بڑے بھائی کی اَہَمِّیَّت کو اُجاگر کرتے ہوئے نبیِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ باقرینہ ہے:حَقُّ كَبِيْرِ الْاِخْوَةِ عَلٰى صَغِيْرِهِمْ حَقُّ الْوَالِدِ عَلٰى وَلَدِهٖ یعنی بڑے بھائی کا حق اپنےچھوٹے بہن  بھائیوں پر ایسا ہے جیسا باپ کا حق اپنے بیٹے پر۔(شعب الایمان،باب فی برالوالدین،