Book Name:Islam Aik Zabita-e-Hayat He

ہے جس نے ایسے اُصول پسند اور عظیمُ الشَّان دِین کی دعوت کو عام کرنے کا عظیم فریضہ سرانجام دینے کے لئے عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو شرف بخشا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھرمیں کم وبیش107شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی میں سےایک شعبہ”مجلِس مدرسۃ المدینہ آن لائن“بھی ہے۔شَوَّالُ الْمُکَرَّم1432؁ھ بمطابق ستمبر2011میں مجلس مدرسۃُ المدینہ آن لائن کاقیام عمل میں لایا گیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ”مجلِس مدرسۃ المدینہ آن لائن“کےذریعے کم وبیش 65ممالک کے طلبہ و طالبات نہ صرف دُرُست مَخارج کےساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ بنیادی اسلامی تعلیمات مثلاً وُضو، غُسْل،تَـیَمُّم،اَذان،نماز، زکوٰۃ،روزہ اورحج وغیرہ کے مسائل بھی سیکھ رہے ہیں۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ(www.dawateislami.net)پر اِس شعبے کی تفصیلی معلومات اور داخِلہ فارم بھی موجود ہے، لہٰذا مدرسۃُ المدینہ آن لائن میں داخلے کے خواہشمند اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کی اِس ویب سائٹ کا (Visit)فرمائیں(دورِ حاضر کی ضرورت کے تقاضے اس شعبے کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش ہے،لہٰذا اس شعبے کی فیس بھی ہے)۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

معاشی لحاظ سے اسلامی رہنمائی کے روشن پہلو

پیارےپیارے اسلامی بھائیو!تجارت ایک مقدَّس پیشہ ہے اورانبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی پیاری پیاری سُنّت بھی،جس میں بہت برکتیں رکھی گئی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ تجارتی معاملات کو درست طریقے سے سرانجام دینے کے لئے اسلام میں ہمارے لئے واضح احکامات موجود ہیں،لہٰذا اگر تجارت سے وابستہ افرادان احکامات کو سیکھ کر ان کی روشنی میں فریْضۂ تجارت سرانجام دیں گے تو اِنْ شَآءَاللہ انہیں دنیا و آخرت کی بہت سی بھلائیاں اور برکتیں نصیب ہوں گی۔آئیے!اس تعلق سے2