Book Name:Islam Aik Zabita-e-Hayat He

چھوٹوں پر شفقت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اسلام نے جہاں چھوٹوں  کو بڑے بھائی کا ادب و اِحترام کرنے کا درس دیا ہے ،وہیں بڑوں کو بھی حکم دیا کہ وہ بھی  چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ شَفْقَت ومَحَبَّت  کا برتاؤ کریں۔آئیے! ترغیب کے لئے2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسنئے،چنانچہ

(1)ارشاد فرمایا:جس کی3 بیٹیا ں یا3 بہنیں ہوں،یا 2 بیٹیاں یا 2 بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سُلُوک کرے اور ان کے معاملے میںاللہ پاک سے  ڈرے تو اس کے لئے جنت ہے۔(ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی النفقۃ علی …الخ، ۳/۳۶۷،حدیث: ۱۹۲۳)

(2)ارشادفرمایا:جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے،ہمارے بڑوں کی عزّت نہ کرے اور ہمارا حق نہ پہچانے، وہ ہم سے نہیں۔(معجم کبیر،سعید بن جبیر عن ابن عباس،۱۱/ ۳۵۵، حدیث:۱۲۲۷۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رشتے داروں کے حوالے سے اسلامی ضابطۂ حیات

پیارےپیارے اسلامی بھائیو!جس طرح گھریلو رشتوں کے حوالے سے دینِ اسلام ہماری تربیت  و رہنمائی فرماتا اور ایک دوسرے کے حقوق کی رعایت کرنے کا درس دیتا ہے،اسی طرح رشتے داروں کے حوالے سے بھی اس مذہب میں ہمارے لئے رہنما اُصول و قوانین موجود ہیں۔

رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے حوالے سے اسلام ہمیں کیا حکم فرماتا ہے اور ہمیں ان کے ساتھ کس طرح کا رویّہ(Behaviour)رکھنا چاہئے۔آئیے!سنئے اور رشتے داروں کے ساتھ  اچھا سُلوک کرنے کی بھرپورکوشش کیجئے،چنانچہ

پارہ4سُوْرۃُ النِّسآء کی پہلی آیتِ مبارَکہ میں ارشادِ رحمٰن ہے: