Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

اور رُسوائیاں ان کا مقدر بن گئیں۔ اگر غور کیا جائے تو آج مسلمانوں کی بھی یہی حالت ہے۔ صدیوں تک مسلمان دنیا پر غالب رہے اور ہر میدان میں ترقی کرتے رہے۔ لیکن جب سے قرآنِ کریم کے احکامات اور اس کی تعلیمات پر عمل سے دُور ہونے لگے اور نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی فرمانبرداری اور اسلامی احکامات سے منہ موڑا تو طرح طرح کی مصیبتوں اور بلاؤں میں مُبْتَلا ہوتے گئے اور آج جو حالت ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

اےعاشقانِ رسول!اب بھی وَقْت ہے،آج بھی اگر ہم شریعت پر عمل کرنے والے بن جائیں تو مصیبتوں سے نجات پاسکتے ہیں،شریعت پر عمل کی بَرَکت سے بے سکونیاں ختم ہو سکتی ہیں، شریعت پر عمل کی بَرَکت سے نفرتوں کی دِیواریں،محبتوں کی فضاؤں میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔جب ہماری پیدائش کا اصل مقصد اللہ  پاک کی عبادت ہے اور ہم شریعت کے احکام سے آزاد بھی نہیں ہیں اور ہمیں قیامت کے دن اپنے ہر عمل کا حساب بھی دینا ہے تو اس کی عبادت سے غافل ہو جانا، اس کے احکامات کو کوئی اَہَمِّیَّت نہ  دینا اور دنیا کے کام کاج میں ہی مصروف رہنا کہاں کی عقلمندی ہے؟،

جامعۃ المدینہ آن لائن

توآئیے!اپنی زندگی کو بامقصد زندگی بنانے اور شریعت و سُنّت پر عمل کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقان رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی دینِ متین کے کم  وبیش107شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کرنے  میں مصروف ہے،انہی میں سے ایک شعبہ”جامعۃ المدینہ آن لائن“بھی ہے،جامعۃ المدینہ آن لائن کے تحت4سالہ درس ِنظامی کورس کروایا جاتا ہے،درجے کا دورانیہ روزانہ تقریباً1گھنٹہ ہے۔شعبہ آن لائن کورسز کےتحت30کورسزکروائے جارہے ہیں،جن میں چند کورسز کے نام اورمختصرتعارف سُنیے: