Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

والی ہوجاتی ہے۔لہٰذا اللہوالوں کے دامنِ کرم سے وابستہ رہئے،تَبَرُّکات کا خوب خوب ادب کیجئے،ان کی تعظیم بجالائیے، ان کی بے ادبی سے اللہ پاک کی پناہ طلب کرتے رہئےاوریہ مَدَنی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں حصہ لینے والے بن جائیے۔ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وار مَدَنی حلقہ“بھی ہے۔جس کے ذریعے مختلف زبان بولنے والوں، شخصیات اور تاجران کیلئے علاقائی سطح پر ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب بنائی جاتی ہے ، چھوٹے شہروں میں یا ایسے مقامات جہاں کسی وجہ سے ہفتہ وار اجتماع ابھی شروع نہیں ہو پایا   وہاں ہفتہ وار مدنی حلقہ یا مسجد اجتماع کی ترکیب ہوتی ہے ۔ہفتہ وار مدنی حلقے کے جدول میں تلاوت ، نعت شریف ، سنتوں بھرا بیان ، دعا اور درود و سلام شامل ہے ۔ کسی بھی شہر / علاقے میں ایک سے زائد ہفتہ وار مَدَنی حلقے الگ الگ دنوں اور مختلف مقامات پر لگائے جا سکتے ہیں۔آپ بھی دینی کاموں میں ترقی کیلئے عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو تحریک دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے کئی بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح ہوچکی ہے۔آئیے !  ترغیب کیلئے ایک واقعہ سنتے ہیں ،چنانچہ

رحمتوں  کی برسات

    فرید ٹاؤن(پنجا ب، پاکستان)کے رہائشی اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے پہلے  گناہوں  کی اندھیری وادیوں  میں  بھٹک رہےتھے۔ دنیا کی رنگینیوں  میں  ایسے گُم تھے کہ نہ نمازوں  کا ہوش تھا اور نہ قبر وآخرت کی کوئی فکر۔ بس دنیا ہی حاصل کرنا زندگی کا مقصد بن چکا تھا۔ یوں  زندگی کے قیمتی لمحات دنیاپانے کی خاطر ضائع ہورہے تھے۔اللہ پاک عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو سلامت رکھے اور اسے ترقی عطا فرمائے کیونکہ اس تحریک کی