Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاشیڈول(بیرون ملک)10اکتوبر2019

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):غور وفکر:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

عمامہ باندھنے کی  بقیہ سنتیں اور آداب

٭عمامےکے شِملے کی مقدارکم از کم چار اُنگل اورزیادہ سے زیادہ(آدھی پیٹھ تک یعنی تقریباً)ایک ہاتھ(فتاویٰ رضویہ، ۲۲/۱۸۲)(بیچ کی اُنگلی کے سرے سے لیکر کُہنی تک کا ناپ ایک ہاتھ کہلاتا ہے) ٭عمامہ قبلے کی طرف رُخ کرکے کھڑے کھڑے باندھئے۔ (کَشْفُ الاِلْتِباس،ص۳۸)٭عمامے میں سُنّت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو، نہ چھ گز سے  زیادہ اوراس کی بندِشگنبدنُماہو(فتاویٰ رضویہ، ۲۲/۱۸۶)٭طِبّی تحقیق کے مطابِق دردِسر کیلئے عِمامہ شریف پہننا  بَہُت مفید ہے۔٭ عمامہ شریف سے دماغ کو قُوَّت ملتی اور حافِظہ مضبوط ہوتا ہے۔٭عمامہ شریف باندھنے سے دائمی نَزلہ نہیں ہو تا یا ہوتا بھی ہے تو اس کے اثرات کم ہوتے ہیں۔٭عمامہ شریف کا شملہ نچلے دھڑکے فالج سے بچاتا ہے کیوں کہ شملہ حرام مغز کوموسِمی اثرات مَثَلاً سردی گرمی وغیرہ سے تحفُّظ فراہم کرتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭مسجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے وَقْت کی دعا