Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

          دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کے مَدَنی حلقوں میں اس بارشیڈول کےمطابق” مسجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دعائیں یہ ہیں:

       مسجدمیں داخل ہونے کی دعا:

اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ

        ترجمہ:اےاللہ پاک!میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔

(مسلم،کتاب صلوۃ المسافرین وقصرہا،باب مایقول اذادخل المسجد؟ ،ص۲۸۱، حدیث:۱۶۵۲)

       مسجد سے نکلتےوَقْت کی دعا:

اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ

       ترجمہ:اےاللہ پاک!میں تجھ سے تیرے فضل کا سُوال کرتا ہوں۔

(مسلم،کتاب صلوۃ المسافرین وقصرہا،باب مایقول اذادخل المسجد؟ ،ص۲۸۱، حدیث:۱۶۵۲)

(خزینۂ رحمت،ص۸۷،۸۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72نیک کام(

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے! نیک کام کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک کام کے رِسالے سے آج غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک کام پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔