Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

تفسیر ِقرآن ِ کریمپر2طرح کےکورسز ہیں:(1)” تفسیرصِرَاطُ الْجِنَان“:جس میں  پورے قرآنِ کریم کی تفسیر”تفسیرصِرَاطُ الْجِنَان “مکمل پڑھائی جاتی ہے،اس کی مُدَّت تقریباً 26 ماہ ہے۔(2)فیضانِ تفسیر:جس میں پورے قرآنِ کریم کی تفسیر مختصراً پڑھائی جاتی ہے،اس کی مُدَّت تقریباً92دن ہے۔ فیضانِ بہارِ شریعت کورس:اس کورس میں عالِم بنانے والی کتاب بہارِشریعت12ماہ میں تقریباً پوری پڑھائی جاتی ہے۔فقہ و عقائد کورس:اس کورس کی مُدَّت بھی 12ماہ ہے،اس میں عقائد و فقہ کی مختلف کتب پڑھائی جاتیں اورفرض عُلوم سکھائےجاتے ہیں۔فیضانِ نماز کورس اورطہارت کورس:ان دونوں کورسز میں نماز اور طہارت(پاکی/ناپاکی)کے مسائل تفصیل سے پڑھائے جائے ہیں۔ان دونوں کورسز کی مدت63دن ہے۔فیضانِ حج اور فیضانِ عمرہ کورس:حج و عمرہ کی سعادت پانے کے لئےجانے والے خوش نصیبوں کے لئےبہت سے شاندار کورسز ہیں جن میں حج اورعمرہ کےتفصیلی احکام اورطریقہ سکھایا جاتاہے،ان کورسزکی مُدَّت تقریباً ایک ماہ اورروزانہ درجےکا دورانیہ تقریباً30منٹ ہے ۔نیومسلم کورس:اسلام قبول کرنے والے نئےمسلمانوں(New Muslims)کے لئے بہترین کورس ہے،اس کی مدت 72 دن ہے۔ سنّتِ نکاح کورس: شادی شدہ اور غیر شادی شدہ افراد کےلئے بہت شاندار کورس ہے،جس میں نکاح کےمسائل،میاں بیوی کےحقوق،گھر امن کاگہوارہ کیسےبنے؟اوربہت کچھ اس کورس میں شامل ِ نصاب ہے،اس کی مُدَّت30 دن ہے۔

ان کورسز کے علاوہ مزیدیہ کورس بھی کروائے جاتے ہیں:

(1)فیضانِ فَرْض عُلوم کورس،(2)کفن دفن کورس،(3)فیضانِ رَمَضَان کورس،(4)فیضانِ زکوٰۃ کورس،(5)فیضانِ تَصَوُّف کورس،(6)عربی گرامر کورس،(7)فیضانِ شمائلِ مُصْطَفٰے کورس اور(8)احکامِ قربانی کورس وغیرہ۔ان میں سے اکثر کورسز کے درجے کا دورانیہ روزانہ30منٹ اور کچھ کا 1 گھنٹہ ہے۔عِلْمِ دین