Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He
خلاف ورزی اختیار کرتے ہیں جلدنظر آجائے گا کہ جب خود بوڑھے ہوں گے تو اپنے کئے ہوئے کی جزا اپنے ہاتھ سے چکھیں گے۔(فتاوی رضویہ ،۲۴/۴۲۴)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اب دل تھام کر باپ سے بُراسلوک کرنے کے عبرت ناک انجام پر مُشْتَمِل 2 فکر انگیز واقعات سُنئے اور عبرت حاصل کیجئے،چنانچہ
حضرت ثابت بُنانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:کسی مقام پر ایک آدمی اپنے باپ کو مار رہاتھا ۔ لوگوں نے اسے ملامت کی: اے بدبخت ! یہ کیا کررہا ہے ؟ اس پر باپ بولا:اسے چھوڑ دو کیونکہ میں بھی اسی جگہ اپنے باپ کو مارا کرتا تھا ،یہی وجہ ہے کہ میرا بیٹابھی مجھے اسی جگہ ماررہاہے ،یہ اسی کا بدلہ ہے اسے ملامت مت کرو۔(تنبیہ الغافلین، باب حق الولد علی الوالد ،ص۶۹)
کہتے ہیں: ایک جوان اپنے بوڑھے باپ سے تنگ آ کر اس کو دریا میں پھینکنے گیا۔ باپ نے کہا: بیٹا!مجھے ذرا اور آگے گہرائی میں جا کر پھینکو۔ بیٹے نے کہا:یہاں کنارے پہ کیوں نہیں اور وہاں گہرائی میں کیوں ؟ باپ نے جواب دیا:اس لئے کہ یہاں تو میں نے اپنے باپ کو پھینکاتھا۔ یہ سُن کربیٹا کانپ اُٹھا کہ کل یہی انجام میرا ہو گا۔ وہ باپ کو گھر لے آیا اور اس کی خدمت شروع کر دی۔(جیسی کرنی ویسی بھرنی، ص۹۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف“
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سنا کہ باپ سے بُراسُلوک کرنا کس قدر تباہ