Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

گھرو ں کو قبر ستا ن مت بناؤ ،بےشک جس گھر میں سورۂ بَقَرَ ہ پڑھی جاتی ہے شیطا ن اس گھر سے بھاگ جاتا ہے۔(مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین ،باب استحباب صلاۃالنافلۃ فی بیتہ۔ ۔۔ الخ،ص۳۰۶،حدیث:۱۸۲۴) (2)فرمایا:جس گھر میںاللہ پاک کا  ذکر کیا جاتا ہے اور جس گھر میںاللہ پاک  کا ذکر نہیں کیا جاتا،ان کی مثال زند ہ اور مُردہ کی ہے۔( بخاری،کتا ب الدعوات،باب فضل ذکر اللہ،۴/ ۲۲۰،حدیث: ۶۴۰۷)٭گھر میں آتے جاتے بُلند آواز سے سلام کریں۔٭والدیا والدہ کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہوجائیں۔٭دِن میں کم ازکم ایک بار اسلامی بھائی والد صاحب اور اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ اور پاؤں چُوما کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

( اعلان )

گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کےبقیہ اہم نکات تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ