Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

اس رسالے کے مطالعے سے مزید آپ جان سکیں گے٭یومِ تعطیل اعتکاف کیا ہے؟٭یومِ تعطیل اعتکاف کا شیڈول٭مَدَنی کاموں کی مضبوطی کا ذریعہ ٭ گاؤں اور دعوتِ اسلامی٭یومِ تعطیل اعتکاف سے متعلق چند سوال جواب٭ یومِ تعطیل اعتکاف کے 14 فوائد وغیرہ۔

آئیے!ہمیں بھی اس ہفتہ وارمَدَنی کام(یومِ تعطیل اِعتکاف)میں عملی طورپرشرکت کی سعادت حاصل کرنی چاہئے۔

آئیے! ترغیب کے لئے ایک واقعہ سُنتے ہیں، چُنانچہ

نیکیوں کی توفیق مل گئی

کراچی کے ایک اسلامی بھائی کی پچھلی زِندگی گُناہوں میں گزر رہی تھی،ویڈیو گیمز اور گولیاں کھیلنا وغیرہ اُن کے مَشاغِل میں شامل تھا۔ ہر ایک کے مُعامَلے میں ٹانگ اَڑانا،لوگوں سے لَڑائی مول لینا،بات بات پرماردھاڑ پر اُتر آنا جیسی بُرائیوں میں گِرِفتار تھے۔ خُوش قسمتی سے ایک اسلامی بھائی کی اِنْفِرادی کوشِش پر یہ رَمَضانُ المُبَارَک کے آخری عَشَرے میں اپنے عَلاقے کی مسجد میں مُعْتَکِف ہو گئے۔جہاں اُنہیں بہت اچّھے اچّھے خواب نظر آئے اور خُوب سُکون مِلا ۔اِس کے بعد اُنہوں نے مزید 2 سال اِعْتِـکا ف کی سَعَادَت حاصِل کی۔ایک بار اُن کی مسجِد کے مُؤَذِّن صاحِب اِنْفِرادی کوشِش کرکے اُنہیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تَحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فَیْضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماع میں لے آئے۔ ایک مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی سُنّتوں بھرا بَیان  کر رہے تھے۔ایسا بارونق چہرہ اُنہوں نے زِندگی میں پہلی بار دیکھا تھا۔مُبَلِّغ کے چہرے کی کَشِشْ اور نُورانیّت نے اُن کا دل موہ لیا،وہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے ۔