Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

دِن کے بچے کو بھی”آپ“ کہہ کر ہی مخاطَب ہوں۔٭اپنے محلے کی مسجدکی عشاء کی جماعت کے وقت سے لے کر 2 گھنٹے کے اندر سو جایا کریں۔٭ کاش!تَہَجُّد میں آنکھ کھل جائے ورنہ کم ازکم نمازِ فجر تو آسانی کے ساتھ(مسجد کی پہلی صف میں جماعت سے)مل جائے اور پھر کام کاج میں بھی سُستی نہ ہو۔٭  گھر میں اگرنمازوں کی سُستی،بے پردگی ،فلموں، ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو تو بار بار نہ ٹوکیں۔٭  گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ ماربھی پڑے،صبر صبر اور صبر کیجئے، اگر آپ زبان چلائیں گے تو ’’مَدَنی ماحول“بننے کی کوئی اُمید نہیں بلکہ مزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔٭بے جاسختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگوں کو ضدی بنا دیتا ہے۔لہٰذا غُصّہ،چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عادت بالکل ختم کر دیں۔٭ گھر میں روزانہ فیضانِ سُنّت کا درس ضرور ضرور دیں یا سُنیں۔٭اپنے گھر والوں کی دُنیا و آخرت کی بہتری کیلئے دِل سوزی کے ساتھ دُعابھی کرتے رہیں کہ دُعا مومن کا ہتھیارہے۔٭گھر والوں کو گناہوں  بھرے چینلز سے چھٹکارا دلا کرصرف اور صرف مَدَنی چینلدکھانے کی سیٹنگ بنائیے۔(فیضان ِداتا علی ہجویری، ص۷)

٭ماں باپ کے لئے دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارشیڈول کےمطابق”ماں باپ کے لئے دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دعایہ ہے:

(اَللّٰہُمَّ) رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ(۲۴) (پ۱۵،بنی اسرآئیل:۲۳،۲۴)             

ترجمۂ کنزالعرفان:اے میرے ربّ!تو ان دونوں پر رحم فرما جیسا ان دونوں نے مجھے بچپن میں پالا۔