Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی دنیا بھرمیں کم و بیش107 شُعبہ جات میں خدمتِ دین کا مَدَنی کام سَرانجام دے رہی ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک شُعْبہ مجلس اِزْدِیادِ حُبّقائم کیا گیا ہے۔لڑائی جھگڑا کرنا اس  قدر تباہ کُن ہے کہ اِس میں مُبْتَلا  ہو کر انسان دنیا کے اندر ہی عبرت کا سامان بن جاتا ہے۔قربان جائیے!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول  پر جو اِس نازک دَور میں بھی مسلمانوں کو لڑائی جھگڑوں سے دُور رکھنے اور اِنہیں مُتَّحِد رکھنےکے لئے ہر وَقْت کوشاں ہے۔جس کی ایک واضِح جھلک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم”مجلس اِزْدِیادِ حُبّ“بھی ہے۔”نیک کام نمبر55“کو باقاعدہ تنظیمی طور پر عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے وہ پُرانے اسلامی بھائی جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے اُنہیں مَدَنی ماحول میں فَعال کرکے”مسجد بھرو تحریک“میں شامل کرنا،اُن سے وَقْت لے کر اِنْفِرادی طور پر دُکان،گھر یا دفتر جاکر ملاقات کرنا،اُنہیں سُنّتوں بھرے اِجتماعات و مَدَنی مذاکروں میں آنے کا ذہن دینا،اِجتماعی اِعتکاف اور کورسز(اِصلاحِ اَعمال کورس،فیضانِ نماز کورس وغیرہ)کرنے کی ترغیب دلانا، قافِلوں میں سفرکروانا،اُن کے گھروں میں مَدَنی حلقے کی ترکیب کرنا،اُنہیں مدرسۃُ المدینہ بالغان میں شرکت کروانا، اُن کی خوشی، غمی،بیماری و فوتگی وغیرہ کے معامَلات میں شریک ہونا اور مشکلات میں مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ کی ترکیب کرنا وغیرہ اِس مجلس کے مقاصِد میں شامل ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے اہم نکات

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے اہم نکات سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:اپنے