Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

کن ہے کہ اللہ پاک دنیا میں ہی اس کی سزا بندے کو دے دیتا ہے۔لہٰذاوالدین بالخصوص اپنے والدِ  محترم کو سکون پہنچائیے،ان کا دِل مت دُکھائیے،والد صاحب کے ہر جائز حکم  کو مانئے،والد کی رِضا والے کام کیجئے،والد کی ناراضی والے کاموں سے بچئے،جس کام سے وہ منع کریں اگر کوئی شرعی خرابی نہ ہوئی تو فوراً اس کام سے رُک جائیے،پوری زندگی ان کی فرمانبرداری کیجئے،یہ سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں حصہ لیتے رہیے۔

12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکے مخصوص عَلاقوں اور گاؤں،گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دے کر عِلْمِ دِین سیکھنے،سکھانے کی سیٹنگ کی جاتی ہے۔٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مساجِد آبادہوتی ہیں۔٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مسجد میں گزرنے والاہر ہر لمحہ عِبادَت میں گزارنے کا موقع ملے گا۔٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنےکی فضیلت حاصل ہوگی۔

12مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار اس مَدَنی کام ”یومِ تعطیل اعتکاف“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے”یومِ تعطیل اعتکاف“ کا مطالعہ کیجئے، تمام اسلامی بھائی اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔