Book Name:Khush Qismat Kon

سامان ہے۔

          تفسیرِصراط لجنان میں ہے کہ دنیا کی زندگی آپس میں  فخرو غرور کرنے اور مال اور اولاد میں  ایک دوسرے پر زیادتی چاہنے کا نام ہے  اور جب دنیا کا یہ حال ہے اور اس میں  ایسی قباحتیں  موجود ہیں  تو ا س میں  دل لگانے اور ا س کے حصول کی کوشش کرتے رہنے کی بجائے ان کاموں  میں  مشغول ہونا چاہئے جن سے اُخروی زندگی سنور سکتی ہے۔(صراط الجنان،۹/۷۴۱)

       پیاری پیاری ا سلامی بہنو!شروع میں بیان کردہ حکایت اور اس آیت کریمہ سے معلوم ہواکہ خاندان ،اولاد اور مال  و دولت  فقط  دنیا ہی میں کام آتے ہیں،خاندان،اولاد تو صرف قبرستان تک ساتھ جاتے ہیں ، خاندان  اولاد اور مال ودولت  کفن دفن کے کام آتے ہیں جبکہ نیک اعمال قبر کے اندر بھی کام آتےہیں۔خاندان ،اولاد، مال اوردولت تو مرتے ہی ساتھ چھوڑ دیتےہیں جبکہ نیک اعمال قبر میں بھی تنہا نہیں چھوڑتے،لہذا ہمیں چاہئےکہ مال زیادہ ہونےکی حرص کرنےاور اپنی اولادپرفخروغرور کرنےکےبجائےنیک اعمال میں اضافےکےلئےکوشش کرتی رہیں کیونکہ نیک اعمال کے بہت سے فوائد ہیں،مثلاً

       ٭نیک اعمال کی برکت سےاللہپاک کی رِضاحاصل ہوتی ہے۔٭نیک  اعمال کی برکت سے جنّت کی لازوال نعمتیں نصیب ہونگی۔ ٭نیک  اعمال کی برکت سے عذابِ قبر وحشر سےنجات ملتی ہے۔ ٭نیک اعمالگُناہوں کی مغفرت کاذریعہ ہیں۔٭نیک  اعمال رحمتِ الٰہی کےنزول کا سبب ہیں۔٭ نیک  اعمال کا اللہ پاک دنیا وآخرت میں اچھابدلہ عطا فرماتا ہے۔٭نیک اعمال قبرمیں اچھی اچھی اور پیاری شکل اِختیارکرکےآئیں گے۔٭نیک اعمال قبر میں راحت وسکون کاباعث بنیں گے۔٭نیک  اعمال کی وجہ سے انسان کی نیک نامی ہوتی ہے۔٭نیک  اعمال کی وجہ سے عمرمیں اضافہ ہوتا ہے۔٭نیک  اعمالدُنیا