Book Name:Khush Qismat Kon

گی۔٭خوش قسمت تووہ ہیں جنہیں ایمان کی  سلامتی نصیب ہوگی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری ا سلامی بہنو!خوش قسمت کون؟ہم اس کےبارےمیں سُن رہی ہیں،فی زمانہ جس طرح مال ودولت والیوں کوخوش قسمت سمجھاجاتاہے اسی طرح مختلف  دنیاوی چیزوں اورکریموں اور لوشننزسےاپنےچہروں کو خوبصورت،تروتازہ اورحسین و جمیل  رکھنے والیوں کوبھی  خوش قسمت سمجھاجاتاہے،لیکن حقیقی طورپر توخوش قسمت وہ ہیں جن کےچہرےقیامت کےدن خوبصورت ہوں گے،خوش قسمت تو وہ  ہیں جن کے چہرے بروز قیامت  چمکتے دمکتے ہوں گے،خوش قسمت تووہ ہیں  جنہیں قیامت کےدن نورعطا کیاجائےگا، خوش قسمت تو وہ  ہے جن  کےحسین و جمیل چہروں کو دیکھ کرجنتی بھی  رشک کریں گے، خوش قسمت تو ایسے چہرے والیاں ہیں جو جنت میں عمدہ باغات اورعظیم الشان نعمتیں ملنے پرخوشی منارہی ہوں  گی ،ایسےہی لوگوں کےبارے میں پارہ 30سورہ غاشیہ آیت نمبر 8تا10میں ربِّ کریم ارشاد فرماتاہے:

وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاعِمَةٌۙ(۸) لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ(۹) فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ(۱۰)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:کتنےہی منہ اس دن چین میں  ہیں ۔ اپنی کوشش پر راضی۔بلند باغ میں

            تفسیر صراط الجنان  میں ان آیات کے تحت ہےکہ اس سےمراد یہ ہےکہ قیامت میں  پرہیز گار مومنین چین میں  ہوں  گے، نہ انہیں  سورج کی گرمی ستائےگی،نہ زمین کی تپش ، نہ انہیں  خوف ہو گانہ غم، نہ رب کریم کا عتاب ہو، نہ فرشتوں  کی لعن طعن، نہ قیامت کی گھبراہٹ ،کیونکہ یہ حضرات دنیا میں  رب کریم کے خوف سے بے چین رہےاوردنیا میں  خوفِ خدا کی بےچینی قیامت کےدن چین کاذریعہ ہے اور قیامت کے دن جب مسلمان اپنامرتبہ اور ثواب دیکھیں  گےتو وہ دنیا میں  کئےجانےوالے اپنے نیک