Book Name:Khush Qismat Kon

      پیاری پیاری ا سلامی بہنو! کتنی خوش قسمت ہیں وہ جومحض اللہپاک کی رضا کےلئے دوسری اسلامی بہنوں سےمحبت کرتی ہیں، کتنی خوش قسمت ہیں وہ جومحض ربِّ کریم کی رضا کےلئے دوسری اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتی ہیں، کتنی خوش قسمت ہیں وہ جو محض رضائے الہی کے لئے دوسری اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتی ہیں ، کتنی خوش قسمت ہیں وہ جو رضائے الہٰی کےلئے دوسری اسلامی بہنوں کوگناہوں سے بچنےکی ترغیب دلاتی ہیں ،مگر افسوس ! فی زمانہ دو مسلمانوں کے درمیان بات  بات پرلڑائی جھگڑا اور دنگا  فسادنظر آتا ٭ کہیں ذات اورقومیت  پرجھگڑا ہوتا نظر  آتاہےتوکہیں تَعَصُّب کی بنا پرلاٹھیاں چلتی  نظر آتی ہیں ٭ کہیں مالک مکان  اور کرائےداروں میں ہاتھا پائی ہوتی نظر آتی ہے۔٭کہیں ڈاکٹرنی اور مریضہ ایک دُوسرے سے بےصبری کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہیں  ٭کہیں ماں بیٹی ایک دوسرے سے جھگڑتی ہیں تو٭کہیں ساس بہو کے جھگڑے ہوتے نظر آتے ہیں۔٭ کہیں ایک پڑوسن دوسری پڑوسن کوگالیاں دیتی نظر آتی ہےتو کہیں ایک سہیلی دوسری سہیلی کےعیبوں کو اچھالتی ، غیبتیں اور چغلیاں کرتی نظر آتی ہے٭ کہیں دینی سمجھ بوجھ  رکھنے والیاں ایک دوسرےکی بلاوجہ شرعی مخالفت کرتی نظر آتی ہیں توکہیں نیکی کی دعوت دینے والیاں ایک دوسرےکی باتوں سےناراض ہوکر دین  کے کاموں میں سستی  کر تی نظر آتی ہیں۔الغرض ہر طرف مسلمانوں میں بغض و کینہ  اور حسد  پھیلا ہوا ہے ،حالانکہ   بغض و کینہ اورحسد بہت ہی بری عادت  ہے،آئیے! اپنے دلوں  میں مسلمانوں کےساتھ محبت بڑھانےاور بغض و کینہ سے جان چھڑا نے کے لئے ایک روایت سنتی ہیں ،چنانچہ

جنت حاصل کرنے کا آسان عمل

       ایک بارانبیاءکےتاجدار،مکّی مدنی سرکارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےصحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسےفرمایا:ابھی اس