Book Name:Khush Qismat Kon
ہے۔
پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت اور چند سنتیں اورآداب بیان کرنےکی سعادت حاصل کرتی ہوں تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نے مجھ سےکی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔(مشکاۃالمصابیح، کتاب الایمان باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ، ۱/ ۵۵حدیث: ۱۷۵)
سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
پیاری پیاری اسلامی بہنو!آیئے!حسن سلوک کے بارے میں چند مدنی پھول سننےکی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:ہر حسن ِ سلوک صدقہ ہےغنی کےساتھ ہویافقیرکےساتھ۔(مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ ، باب کل معروف صدقۃ ، ۳/۳۳۱، حڈیث: ۴۷۵۴)(2)فرمایا:جواللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ صِلَہ ٔرِحمی کرے۔ (بخاری ، ۴/۱۳۶،حدیث: ۶۱۳۸)٭قرآن وحدیث میں رشتہ داروں اور ذوِی القُربیٰ(یعنی قرابت والوں) کےساتھ حُسنِ سلوک کرنےکاحکم ہے۔(ردالمحتار، ۸/۶۷۸ ماخوذاً) ٭حُسنِ سلوک کی مختلف صورَتیں ہیں، ہَدِیّہ و تحفہ دینا اور اگر ان کو کسی کام میں مدد در کار ہوتو اِس کا م میں ان کی مدد کرنا،انہیں سلام کرنا، ان کی ملاقات کو جانا،ان کے پاس اُٹھنا بیٹھنا،ان سے بات چیت کرنا،ان کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔(دُرَر، ۱/۳۲۳ملخصاً) ٭حضرت سیدناامام اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنےفرمایا: جب تم لوگوں کے ساتھ اچھا