Book Name:Khush Qismat Kon

       آئیے!اس کےمتعلق ایک حدیثِ مُبارک سنتی ہیں :چنانچہ

مال و دولت اور اولاد کی حقیقت

       ایک دن نبیِ کریم،رؤف رحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےصحابہ ٔکرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسےفرمایا:کیاتم جانتےہو کہ تمہاری اور تمہارےاہل وعیال(Family)،مال اوراَعمال کی مثال کیاہے؟صحابہ ٔ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےعرض کی:اَللہُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمیعنی اللہ اوراس کارسولصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بہترجانتےہیں۔توپیارےآقا، مدینےوالےمُصْطفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےارشادفرمایا:تمہاری،تمہارےاہل وعیال،مال اور اعمال کی مثال ا س شخص کی طرح ہے، جس کےتین بھائی ہوں،جب اس کی موت کاوقت قریب آئے تو وہ اپنے تینوں  بھائیوں  کو بلائے اورایک سےکہے:تم میری حالت دیکھ رہے ہو،یہ بتاؤکہ تم میرے لئےکیاکر سکتے ہو؟وہ جواب دے:میں  تمہارےلئےاتناکرسکتا ہوں  کہ فی الحال تمہاری تیمارداری(Nursing)کروں، تمہارے ساتھ رہ کر تمہاری حاجات اورضروریات کوپورا کروں ،پھرجب تمہارا انتقال ہوجائے توتمہیں  غسل دے کر کفن پہناؤں  اور لوگوں  کے ساتھ مل کر تمہارا جنازہ اٹھاؤں  کہ کبھی میں  کندھا دوں  اورکبھی کوئی دوسرا شخص، جب (تمہیں  دفن کر کے)واپس آؤں  تو جو کوئی تمہارے بارے میں  پوچھےاس کے سامنے تمہاری بھلائی ہی بیان کروں ۔نبیِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:یہ بھائی در حقیقت اس شخص کےاہل و عیال ہیں۔یہ فرمانےکےبعدنورکےپیکر،تمام نبیوں کےسَروَرصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےصحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے پوچھا:اس کے بارے میں  تمہارا کیا خیال ہے؟تو  عرض کی:ہم اس میں  کوئی بھلائی نہیں پاتے۔اس کے بعد ارشاد فرمایا:پھر وہ اپنے دوسرے بھائی سے کہے:تم بھی میری حالت دیکھ رہے ہو،تم میرے لئے کیا کر سکتے ہو؟تو وہ جواب میں  کہے: میں  اس وقت تک تمہارا ساتھ دوں  گا جب تک تم زندہ