Book Name:Khush Qismat Kon

وآخرت میں سلامتیاورنجات کا سبب ہیں۔٭نیک اعمال حشر تک انسان کے ساتھ رہیں گے۔٭نیک اعمالمیدانِ محشر کی ہولناکیوں سےبچائیں گے۔٭نیک اعمال میزانِ عمل پر کام آئیں  گے۔٭نیک اعمال پُل صراط پرگزرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔٭ نیک اعمال جنت میں انسان کے درجے بلند ہونے کا ذریعہ بنیں گے۔

حقیقی خوش قسمت کون؟

      پیاری پیاری ا سلامی بہنو!اب اپنےآپ سےسوال کیجئےاورسوچئےکہ حقیقت میںخوش قسمت کون ہے؟بڑے خاندان والی  خوش قسمت ہے؟مال ودولت کی کثرت والی خوش قسمت ہےیاپھرنیک اعمال کی کثرت کرکےقبر میں جانےوالی خوش قسمت ہے؟ تو ہرعقلمند اسلامی بہن اس سوال کےجواب میں بےاختیار یہی کہےگا گی کہ نیک اعمال کرنے والی ہی خوش قسمت ہے۔

        لہذاہمیں بھی چاہئےکہ ہم بھی نیک اعمال کی کثرت کرنے والی بن  جائیں اورہم بھی خوش قسمت (fortunate)لوگوں کی لسٹ میں شامل ہونےکےلئےکمربستہ ہوجائیں،کیونکہ٭خوش قسمت  تووہ ہیںجوموت سےپہلےموت کی تیاری کرلیتی ہیں۔٭ خوش قسمت  تو وہ ہیں جن سےان  کارب راضی ہے۔ ٭خوش قسمت  تو وہ ہیں  جنہیں قبر میں حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پہچان نصیب ہوگی۔٭خوش قسمت   تووہ ہیں  جنہیں بروزِ قیامت اللہکریم کی رحمت نصب ہوگی۔٭خوش قسمت تو وہ ہیں جنہیں نامہ اعمال  دائیں ہاتھ میں دیا جائےگا۔٭خوش قسمت  تو وہ  ہیں جنہیں  قیامت کےدن حساب وکتاب کاخوف نہیں ہوگا۔ ٭خوش قسمت تو وہ ہیں جنہیں حضورنبیِ کریمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شفاعت نصیب ہوگی۔ ٭خوش قسمت تو وہ ہیںجن کی قبریں جنتی باغ ہوں گی ۔٭خوش قسمت  تووہ ہیں  جنکی قبریں  نورِ مصطفٰےسے روشن ہوں گی۔٭خوش قسمت تو وہ ہیں جنہیں  جنت کی نعمتیں حاصل ہوں