Book Name:Khush Qismat Kon
اعمال پر راضی اور خوش ہوں گے۔اورحقیقتاً نیکیوں پر خوش ہونے کا وقت بھی قیامت ہی کا دن ہےکیونکہ اپنے انجام کی خبر نہیں ، لہٰذا جب محشرمیں اعمال کی مقبولیت دیکھیں گے تو خوش ہوں گے یونہی مومنوں کے نیک اعمال نہایت اچھی شکلوں میں ان کے ساتھ ہوں گے، جن کو دیکھ کر انہیں دلی شادمانی ہو گی۔(صراط الجنان،۱۰/۶۴۹)
پیاری پیاری ا سلامی بہنو!یہ خوش قسمت کون لوگ ہیں،جن کےچہرےبروزِ قیامت چاندکی طرح چمکتےہوں گے،ان پررحمتِ الٰہی کی برسات ہورہی ہوگی،لوگ حساب و کتاب کی سختیوں میں مبتلا ہوں گےاور یہ لوگ اللہکریم کےعرش کےسائےمیں ہوں گے،ان کو کسی قسم کا کوئی خوف اورغم نہیں ہوگا،آئیے ! سنتی ہیں:چنانچہ
حضرت سیِّدُناابوادریس خولانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنےحضرت سیِّدُنامعاذبن جبلرَضِیَ اللہُ عَنْہُسےعرض کی:میںاللہپاک کی رضا کےلئےآپ سےمحبت کرتاہوں۔حضرت سیدنامعاذبن جبلرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمایا:تمہیں مبارک ہو، میں نےنبیٔ بےمثال،سیدہ آمنہ کے لالصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکوارشادفرماتےسنا: قیامت کےدن بعض لوگوں کےلئےعرش کےگردکرسیاں نصب کی جائیں گی، ان کےچہرے چودھویں کے چاندکی طرح چمکدار ہوں گے،لوگ گھبراہٹ(Confusion)کاشکارہوں گےجبکہ انہیں کوئی پریشانی نہ ہوگی،لوگ خوفزدہ ہوں گےانہیں کوئی خوف نہ ہوگا، وہ ربِّ کریم کےدوست ہیں جن پر نہ کوئی اندیشہ ہے نہ کچھ غم۔عرض کی گئی:یارسولاللہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!یہ کون لوگ ہیں؟ارشادفرمایا:ھُمُ الْمُتَحَابُّوْنَ فِی اللہِ یعنیاللہکریم کی رضاکےلئےآپس میں محبت کرنےوالے۔(قوت القلوب،الفصل الرابع و الاربعون فی کتاب الاخوۃ فی اللہ تبارک و تعالی ⋯الخ،۲/۳۶۴)