Book Name:Khush Qismat Kon

رضاکی خاطرایک دوسرے سےمحبت کرنے والیوں کو بروزِقیامت   بہت بڑا مقام و مرتبہ ملے گا،چنانچہ

قابل رشک لوگ

       نورکےپیکر،تمام نبیوں کےسَروَرصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:بروزِقیامت عرش کےگرد نور کےمنبرہوں گےان پرموجودلوگوں کےلباس اورچہرےنورانی ہوں گے،وہ نہ انبیاء ہیں نہ شہداء لیکن ان پرانبیاءاورشہداءرشک کریں گے۔صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےعرض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!ان کی صفات بیان فرما دیجئے۔ارشادفرمایا:یہ وہ لوگ ہیں جواللہپاک کی رضاکے لئے آپس میں محبت کرتے،اس کی رضاکی خاطرساتھ بیٹھتےاوراسی کی رضاکےلئےایک دوسرےسےملتے ہیں۔(مجمع الزوائد، کتاب الزھد، باب المتحابین فی اللہ ، ۱۰/۴۸۱،حدیث: ۱۷۸۸۸ملتقطا)

               پیاری پیاری ا سلامی بہنو!ہم خوش قسمت کون؟کےبارے میں سن رہی تھیں یقینا خوش قسمت ہیں وہ جو جنت کی ابدی نعمتوں کو پیشِ نظر رکھتےہوئےدنیاکی عارضی تکالیف پرصبر کرتی،راتوں کی تنہائیوں میں اٹھ کر نیک اعمال کرتی اورمشقتوں کو برداشت کرتی ہیں۔ ایسی خوش نصیب اسلامی بہنوں کو مبارک ہوکہ ربِّ کریم  انہیں کثیرانعامات واکرامات سے نوازے گا اور ایسی خوش نصیب اسلامی بہنوں کے لئےربِّ کریم نے طرح طرح  کی نعمتیں  تیار کر رکھی ہیں :چنانچہ

سونے کامحل

       دعوت اسلامی کےمکتبۃ المدینہ کی کتاب”عیون الحکایات“حصہ دوم صفحہ252پرہےکہ حافظ مُطَہَّرسَعْدِیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہبہت متقی وپرہیز گارتھےمسلسل ساٹھ (60)سال تکاللہ پاک سےملاقات کےشوق میں آنسوبہاتےرہے۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:ایک رات میں نے اپنےآپ کوخواب