Book Name:Khush Qismat Kon
ہے،جس خاندان کی خاطر سردی و گرمی کو برداشت کیاجاتاہے،جس خاندان کے مستقبل کوبنانے کےلئےاپنامستقبل داؤپر لگادیا جاتاہےوہ صرف قبرستان تک ساتھ دیں گے۔
اوردوسراوہ مالجس سےانسان بڑی محبت کرتاہے،وہ مال جسےدنیا میں بڑا سنبھال سنبھال کر رکھتاہے وہ مال جس کی خاطر راتوں کی نیندیں قربان کر دیتاہے،وہ مال جسےحاصل کرنےکے لئےحلال و حرام کی تمیز بھول جاتاہے،وہ مال جسے لوگوں کو دھوکا دے کر کماتاہے،وہ مال جس کی خاطر گھروالوں کوچھوڑکر دوردارزعلاقوں میں سفرکیاجاتاہے،وہ مال جسے جمع کرنے کے کئی طریقے سوچے جاتےہیں،وہ مال جس کو جمع کرنےکےلئےبیسیاں ڈالی جاتی ہیں،وہ مالصرف مرنےتک ہی ساتھ رہےگا،جیسےہی انتقال ہوگا، سب مال ودولت،جائیداد(Property)وغیرہ ،بچےاوربہن بھائی رشتہ دار آپس میں تقسیم کرلیں گے۔
یادرکھئے! گھر والوں کی اچھی تربیت اور ان کےحقوق کی ادائیگی کیلئےان کےساتھ مشغول رہنے میں کوئی برائی نہیں ،مگر اولاداورفیملی کی محبت میں مبتلا ہو کر اپنےربِّ کریم کو بھول جانا،اولادکی وجہ سےفخروتکبر کرنااورضرورت سے بڑھ کرکثرتِ مال کی جستجو جاری رکھنانہ صرف بُرا ہے بلکہ انسان کی اُخروی سعادتوں سے محرومی کا سبب بھی ہے ،چنانچہ
ربّ کریم پارہ 27 سورہ ٔ حدید آیت نمبر20 میں ارشاد فرماتاہے:
اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ وَّ زِیْنَةٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِؕ
(پ۲۷،الحدید:۲۰)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:جان لوکہ دنیاکی زندگی توصرف کھیل کوداورزینت اور آپس میں فخرو غرورکرنااورمالاور اولاد میں ایک دوسرے پرزیادتی چاہناہے۔
اس آیتِ کریمہ کے آخر میں ارشاد فرمایا:
وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ(۲۰) (پ۲۷،الحدید:۲۰)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اوردنیاکی زندگی توصرف دھوکےکا