Book Name:Narmi Kaisy Paida Karain

پیدا کرنی ہوگی،اپنے بیٹے کو نمازی بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،سہیلیوں کو بُرے اعمال سے بچانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی اپنی پڑوسنوں کوسُنّتوں بھرے اجتماع میں لانا ہے تو اپنے اندر نرمی پیدا کرنی ہوگی اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو اپنا بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی 63نیک  بننے کے طریقے ،مدرسۃ المدینہ بالغات اور دِیگر مَدَنی کاموں کے لیے اسلامی بہنوں کا ذہن بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی۔اےاللہپاک! تیرے محبوب صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مُسکراہٹ کا صدقہ ہمیں نرمی عطا فرما دے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! یہ بات ذہن نشین رہے!جو لوگ سخت مزاج ہوتےہیں لوگ ان کےقریب آنے اور ان سے بات کرنےسےکَتراتے ہیں،ایسےسخت مزاج افراد کو معاشرے میں عزّت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا،ان کی پیٹھ پیچھے طرح طرح کی باتیں کہیں جاتی ہیں مثلاً ’’ فلانہ سے بچ کر رہنا بڑی سخت مزاج ہے ‘‘،’’ چھوٹی چھوٹی باتوں پر سب کے سامنے ذلیل کردیتی  ہے‘‘،’’ہر وَقْت غُصّے  سےمنہ پھلائےرہتی ہے‘‘”اس  کے رُعب(fear)کی وجہ سے اس کے گھر والے بھی اس سے ناراض رہتے ہیں“وغیرہ۔ذرا غورکیجئے!کہیں ہمارے بارے میں بھی لوگوں کے یہ تأثرات تو نہیں؟کہیں ہم بھی  لوگوں پر بلاوجہ سختی کر کے خود سے بدظن تو نہیں کر رہیں ہے؟ کہیں ہمارے بچے بھی ہماری شفقت و مَحَبَّت  سے محروم تو نہیں رہ گئے؟اگر ایسا ہے تو ابھی سے اپنےمزاج  میں نرمی پیدا کرنے کی کوشش  کیجئے کہ  جس کا دل نرم   ہوتا ہے اس کی عزّت میں اضافہ ہوتا ہے ،چنانچہ

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یا ر خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللہ پاک جن لوگوں پر کرم فرماتا ہے ان کے دلوں میں نرمی ڈال دیتا ہے،وہ لوگوں پر نرمی کرتے ہیں،جس سے ان کی عزّت  اور