Book Name:Narmi Kaisy Paida Karain

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])

اَہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

٭نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بَیان سُنُوں گا ۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا ۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،اُذْکُرُوااللّٰـہَ،تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اےعاشقانِ رسول!یادرکھئے!نرمی ربِّ کریم کی ایک بہت اچھی نعمت ہے،جس خوش نصیب مسلمان کو یہ نعمت عطا کی جاتی ہے،اس کےاخلاق بہتر ہوتے چلے جاتے ہیں اور لوگ بھی ایسےشخص سے مَحَبَّت کرتے ہیں۔توآیئے!آج کے اس ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں ہم نرمی(Politness) کےتعلق سے کچھ واقعات و حکایات اور احادیث و روایات سنتے ہیں۔آئیے!پہلےنرمی کے تعلق سے ایک ایمان تازہ کرنے والا واقعہ سُنتے ہیں ،چنانچہ

تورات کے عالم کاقبولِ اسلام


 

 



[1] معجم کبیر،سہل بن سعد الساعدی…الخ،۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲